پشاور: بل گیٹس فاؤنڈیشن کےساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونےکا اندیشہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بل گیٹس فاونڈیشن نے پولیو کے55 ہائی رسک ایریاز کیلئے15 صحت مراکز کی مفت تعمیر کی پیشکش کی ہے، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صحت مراکز کیلئےمحکمہ بلدیات کی 4 جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے تاحال صحت مراکز کیلئےسائٹس اور این او سی جاری نہیں کی، مارچ تک گیٹس فاونڈیشن کو اراضی فراہم نہ کی گئی تو منصوبہ ختم ہوجائےگا۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مزید فنڈز بھی روک دیےجائیں گے، سائٹس پر پولیو قطرے، حفاظتی ٹیکہ جات، ہیلتھ سینٹرز کیلئےعمارتیں تعمیر کرنی ہیں، پشاور: معاہدےکےتحت اراضی فراہم کرنےپر فاونڈیشن سولرائزڈ صحت مراکز تعمیرکرے گا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 صحت مراکز2020 سےگیٹس فاؤنڈیشن کےتعاون سےکرایےکی عمارتوں میں قائم ہیں، معاہدے کےتحت صحت مراکز کےاخراجات دسمبر 2025 تک گیٹس فاؤنڈیشن برداشت کرےگا۔
ذرائع کے مطابق صحت مراکز کے قیام سےپہلے ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کی کوریج 49 فیصد تھی،15 صحت مراکز کےقیام کےبعد انسدادپولیو مہم کی کوریج 80 فیصد تک بڑھ گئی۔
سیکرٹری ہیلتھ عدیل شاہ نے کہا کہ بی ایچ یوزکیلئےمحکمہ بلدیات کو سائٹس اور این او سی فراہم کرنےکی درخواست کی ہے، کوشش ہے کہ منصوبے پر جلد سے جلد کام مکمل کرلیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صحت مراکز
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
---فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور ان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تنظیم کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید ممکنہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ہے۔