حکومت کی نئی ریگولیشن پالیسی جاری، عازمین حج کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے نجی حج سکیموں کے لیے نئی ریگولیشن پالیسی متعارف کرادی ہے جس کے تحت 30 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے حج پیکجز کا انتخاب کرنے والے عازمین کو اپنی سیکیورٹی کلیئرنس کرانا لازمی ہو گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اس پالیسی کے اجرا کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور اسلام کے سب سے اہم مذہبی فریضہ میں سے ایک میں فنڈز کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نظرثانی شدہ پالیسی کے تحت مہنگے نجی حج پیکج کا انتخاب کرنے والے عازمین حج کے نام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھیجے جائیں گے۔
نئی پالیسی کے تحت ایف بی آر مہنگے نجی حج پیکجز کا انتخاب کرنے والے عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس ہسٹری کی تحقیقات کرائے گا۔
پالیسی کے تحت ان تمام افراد کے نام سیکیورٹی ایجنسیوں کو بھیجے جائیں گے تاکہ ان کے مجرمانہ ریکارڈ یا کسی اورجرم سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔ سیکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد ہی ایسے عازمین کو اپنے حج انتظامات کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔
مزید یہ کہ 30 لاکھ روپے کی حد سے زیادہ حج پیکج پیش کرنے والی کمپنیوں کو وزارت مذہبی امور کی منظوری کے لیے اپنے پیکجز کے بارے میں تفصیلی معلومات جمع کرانا ہوں گی۔ وزارت قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے قیمتوں اور متعلقہ اخراجات کی جانچ پڑتال اور منظوری دے گی۔
نئی پالیسی پرعمل درآمد کی نگرانی کے لیے وزارت نے محمد حکیم خٹک کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزارت مذہبی امور نے نجی حج ٹور آپریٹرز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت انہیں حج بکنگ شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ٹور آپریٹرز کو اب 31 جنوری تک بکنگ قبول کرنے کی اجازت ہے۔
تاہم 30 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے حج پیکجز کے لیے حج فارمولیشن کمیٹی سے منظوری لازمی ہوگی۔ نئی پالیسی کا مقصد حج کےعمل کو ہموار کرنا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے جبکہ نجی حج خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کو بھی پورا کرنا ہے۔
محدود کوٹے کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل بھی گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا۔ درخواستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر قبول کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف بی آر بکنگ ٹور آپریٹرز جانچ پڑتال حج ریگولیشن فارمولیشن کمیٹی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نئی پالیسی وزارت مذہبی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر ٹور ا پریٹرز ریگولیشن فارمولیشن کمیٹی فیڈرل بورڈ ا ف ریونیو نئی پالیسی
پڑھیں:
پنجاب حکومت آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کی پالیسی پر گامزن ہے:مسرت جمشید چیمہ
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صرف اعلانات کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ، عوام استفسار کر رہے ہیں حکومت روزانہ اربوں کے منصوبے لگنے کا بتاتی ہے لیکن ان منصوبوں سے کس مخلوق کو فائدہ مل رہا ہے ، پی ٹی آئی میں دڑاڑیں ڈالنے کی کوششیں پہلے کامیاب ہوئیں نہ اب ہوں گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین یہ سوچ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے سے پی ٹی آئی ختم ہو جائے گی یا عوام عمران خان کو بھول جائیں گے لیکن سب کچھ اس کے برعکس ہوا ہے ، پی ٹی آئی بھی قائم و دائم ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کا گراف بھی مزید اوپر گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکومت آگے دوڑ پیچھے چھوڑ کی پالیسی پر گامزن ہے ، بتایا جائے پنجاب میں پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کے لئے کون سا منصوبہ شروع کر کے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں عوام آج بھی علاج اور ادویات کے لئے در بدر ہیں ۔سیاسی مخالفین جو مرضی حربے آزما لیں جب بھی انتخابات ہوں گے عوام پہلے سے بڑھ کر عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔