پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے مشکل پچ تیار کروائی، ویسٹ انڈیز کپتان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ملتان:
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے مشکل پچ تیار کروائی۔
میچ کے بعد گفتگو میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ ملتان کی پچ بہت مشکل تھی جہاں بال بہت اسپن ہورہی تھی، پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے ایسی پچ تیار کروائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، میرے خیال میں پہلی اننگز میں ہم مزید بہتر بولنگ کرسکتے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان میں پاکستانی شائقین نے ہمیں بھی سپورٹ کیا، شائقین کرکٹ کی سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا۔
کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ جومل وریکن نے بہت اچھی باؤلنگ کی، دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے امید ہے جومل وریکن دوبارہ اچھی باؤلنگ کریں گے، ہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز نے کہا
پڑھیں:
پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
ایونٹ میں سپر فور مرحلہ نہیں ہوگا پاک بھارت میں زیادہ سے زیادہ دو میچز ممکن ہو سکیں گے
ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائیگا
ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہوں گی۔ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور یو اے ای شامل ہوگا۔ واضح رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشن کی فل اسٹرینتھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز میں بھی نومبر میں پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈولڈ ہے۔