شعبان فین کے سی ای او محمد شاہد مغل کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی (پ ر)جی ایف سی فین کراچی کے ڈسٹری بیورٹر حنیف میمن نے گوجرنوالہ سے آئے ہوئے شعبان فین کے سی ای او محمد شاہد مغل کے اعزاز میں اپنے گھر DHAکراچی میں پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا جس میں کراچی فین مارکیٹ کے معروف بزنس مین اور G-7 گروپ کے سرپرست حاجی عبدالرزاق ‘یوسف لاکھانی مجاہد شبیر محمد حنیف تھارانی آصف بھائی AR الیکٹرک منصور بھائی نور الیکٹرک سپر ایشاکراچی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر احمد علوی یونس فین کراچی کے ڈسٹریبیوٹر فیصل نسیم بٹ کرم فین کے ڈسٹریبوٹر اور عمران ٹریڈر کے مالک اویس صغیر شعبان فین کراچی کے ڈسٹریبیوٹر شاہد لاہور فین کراچی کے ڈسٹریبیوٹر چوہدری رضوان احمد سندھو ،جواد بٹرا ندیم الیکٹرونکس اورنگی عارف بھائی سٹار الیکٹرک لیاقت آباد عثمان فینسی فین ہاؤس ،عاصم سمارٹ ورلڈ ،ہمایوں گذری ، فہیم بسم اللہ یوپی فواد پاکستان الیکٹرک نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر حنیف میمن کی طرف سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کو تحائف پیش کیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فین کراچی کے
پڑھیں:
شکارپور:سابق وزیردفاع آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-11
شکارپور(نمائندہ جسارت)سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیر دفاع آفتاب شعبان میرانی کراچی میں انتقال کر گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر سیاستدانوں نے دکھ کا اظہار کیا۔ نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔ تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان اور سابق وزیر دفاع آفتاب شعبان میرانی گزشتہ شام کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ میں 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر کراچی کے علاقے اور شکارپور میں ان کے بنگلے پر غم کی لہر دوڑ گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد شاہ، رکن قومی اسمبلی امتیاز شیخ، میر بابل خان، عابد خان بھیو ، سردار جاگن خان بھیو ، سردار مقبول احمد شیخ ، امتیاز احمد شیخ، آغا شعباز خان درانی ، سردار ذوالفقار خان کماریو اور کئی سیاستدانوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انتقال کی خبر سنتے ہی پنڈی حمیر سومرو سمیت مختلف سیاستدان کراچی میں مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ وہیں آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ ڈیفنس کے علاقے میں ادا کی گی اور آفتاب شعبان میرانی کی میت کو ان کی اہلیہ کی قبر کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا۔ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، امتیاز احمد شیخ، میر بابل خان بھیو، میر عابد خان بھیو، بیرسٹر محمد عمرو سومرو، حمیر سومرو اور دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بزرگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا آفتاب شعبان میرانی کو چند روز قبل سانس کی تکلیف کے باعث ساؤتھ سٹی کراچی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد ازاں طبیعت بہتر ہونے پر انہیں گھر لایا گیا۔ اپنی وفات سے قبل آفتاب شعبان میرانی نے شام تک ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے آنے والے بہت سے لوگوں سے ملاقات کی۔ شکارپور۔ آفتاب شعبان میرانی کے والد محمد شعبان میرانی اصل میں ایک زمیندار تھے۔