کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پورا نظام عمران خان کو شکست دینے کی کوششوں میں ناکام ہوچکا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پورا نظام عمران خان کے خلاف کام کر رہا ہے، لیکن عوام ان کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ عوام کا اللہ تعالیٰ پر کامل یقین ہے کہ ہمیشہ حق اور سچ کی جیت ہوتی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان قوم اور ملک کے حقوق کے دفاع کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ کوئی رعایت لی جائے گی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ فسطائی حکومت کے کہنے پر دی گئی ظالمانہ سزائیں عمران خان کو جھکا نہیں سکتیں۔ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نےڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • جنرل بخشی جیسے نیم پاگل لوگوں کی چیخوں سے پاکستان کی صحت پہ کوئی فرق نہیں پڑتا، ایمان شاہ
  • دعا کی طاقت… مذہبی، روحانی اور سائنسی نقطہ نظر
  • چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ
  • بانی پی ٹی آئی سیاسی داؤ پیچ میں صفر بٹا صفر ہیں، حفیظ اللہ نیازی
  • متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں، حلیم عادل شیخ
  • عمران خان سے ملاقاتیں روکنا ناقابلِ برداشت ہے، حلیم عادل شیخ
  • اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے اہلکار کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو
  • اڈیالہ جیل کے قریب تعینات پولیس اہلکار کی علیمہ خان سے عمران خان کے حق میں گفتگو
  • کے پی ٹی میں ہو رہی لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف
  • اڈیالہ جیل سے دور روک لیا تاکہ بہانہ بنا سکیں کہ ملاقات کے لیے کوئی آیا ہی نہیں، علیمہ خان کا شکوہ