خیبر پختونخوا: آن لائن ڈومیسائل کا حصول عذاب کیوں بن گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کو سہولت دینے کے دعوے کے ساتھ گزشتہ سال جنوری میں آن لائن ڈومیسائل کا اجرا کیا تھا، لیکن یہ نظام اب عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ قانون کے مطابق، ڈومیسائل 10 دنوں کے اندر جاری کرنا چاہیے، لیکن اب اس کے حصول میں مہینوں لگ جاتے ہیں۔
ڈومیسائل برانچ میں تعینات جونیئر کلرک احسن علی نے وی نیوز کو بتایا کہ سسٹم میں مسائل اور متعلقہ اہلکاروں کی مصروفیت سے اس عمل میں تاخیر ہوتی ہے۔
رائٹ ٹو پبلک سروس کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سہیل احمد نے وی نیوز کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے عوام کو نوٹیفائیڈ سروسز فراہم کرنے میں اگر کوئی ادارہ غفلت کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس کی شکایات رائٹ ٹو پبلک سروس کے آفس میں درج کروائی جا سکتی ہے۔
ڈومیسائل تعلیمی اداروں میں داخلوں اور ملازمت کے حصول کے لیے ایک لازمی دستاویز ہے جس کا حصول بروقت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
’بفہ پکھل‘ کے رہائشی بشیر احمد اور مانسہرہ کی رہائشی نبیلہ بی بی ڈومیسائل کے حصول میں مشکلات کے حوالے سے کیا کہتی ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں ۔۔۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
پشاور:خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزمان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔ گرفتار مشکوک ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق
علاوہ ازیں ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Post Views: 1