28 سال بعد ریلیز ہونیوالی پہلی پاکستانی سندھی فلم کا پریمیئر بھارت میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان میں 28 سال کے طویل وقفے کے بعد تیارکردہ سندھی زبان کی پہلی فلم ’سندھو جی گونج‘ یعنی ’انڈس ایکو‘ جے پور فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے، جہاں اس فلم کا پریمیئر 21 جنوری کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں لڑکیوں کی کم عمری میں شادی پر فلم ’سلمیٰ۔ خاموش چیخ‘ ریلیز
جے پور فلم فیسٹیول میں ’سندھو جی گونج‘ کے پریمیئر کو پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ 1997 کی آخری سندھی فلم ’ہمت‘ کے بعد پاکستان میں بننے والی یہ پہلی سندھی فلم ہے۔
Pakistan will release its first Sindhi-language film in 28 years at the Jaipur Film Festival in India.
— Sahil Chandio (@sahil_chandio1) January 19, 2025
ہدایت کار راہول اعجاز کی فیچر سندھی فلم ’سندھو جی گونج‘ عنقریب پاکستانی سینماؤں میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، اس فلم کیمکہانی پانچ متوازی کہانیوں کے ذریعے ایک زبردست مرکزی کہانی بیان کرتی ہے۔
فلم ’سندھو جی گونج‘ کی کہانی خطے کے ثقافتی ورثے کی علامت طاقتور دریائے سندھ اور اس کے ارد گرد آباد لوگوں کے گرد گھومتی ہے، راہول اعجاز کے مطابق، طاقتور دریائے سندھ کی استعاراتی اہمیت ثقافتی اور تاریخی حوالوں سے اس فلم کی محرک رہی ہے۔
’فلم خوبصورتی سے کہانیاں بیان کرتی ہے، جس میں سندھ کے قدرتی حسن کو دکھایا گیا ہے۔‘
مزید پڑھیں:پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد
فلم ’سندھو جی گونج‘ کی تیاری میں 3 مختلف فلم اسٹوڈیوز نے بین الاقوامی اشتراک کیا ہے، جس میں جنوبی کوریا کی فلم این چپس میڈیا پروڈکشنز، شام فلمز، اور بگ میٹا فلمز شامل ہیں۔
’سندھو جی گونج‘ فلم پاکستان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ پروڈکشن ہے، جو پاکستانی سنیما کی عالمی رسائی کی غمازی کرتی ہے، اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر شمعون عباسی ہیں۔
مزید پڑھیں:رنگ فلم فیسٹیول، امریکا میں پاکستانی فلم میکرز کا عالمی ایوارڈ میلہ
سندھو جی گونج کا ورلڈ پریمیئر کراچی میں 16 جنوری کو سِنے پیکس سینما میں پہلے ہی ہوچکا ہے، پاکستانی شائقین بھی اینتھم فلمز کے ذریعے پاکستان بھر کے سینما گھروں نمائش کا انتظار کر رہے ہیں، اس ضمن میں حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
جے پور فلم فیسٹیول میں ’سندھو جی گونج‘ کا نمائش کے لیے پیش کیا جانا سندھی فلم انڈسٹری میں ایک نئے باب کا آغاز بھی ثابت ہوگی جس سے ثقافتوں اور کہانیوں کو دنیا بھر کی سرحدوں کو پار کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اینتھم فلمز بنگلہ دیش پاکستان جنوبی کوریا جے پور سندھو جی گونج سندھی زبان سینما گھر فلم فلم اسٹوڈیوز فلم انڈسٹری فلم فیسٹیولذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاکستان جنوبی کوریا جے پور سندھو جی گونج سندھی زبان سینما گھر فلم فلم انڈسٹری فلم فیسٹیول سندھی فلم کے لیے اس فلم جے پور
پڑھیں:
پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا، دفتر خارجہ
دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے، پاکستان غزہ میں جنگ بندی اور 2 ریاستی حل کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان شام پر اسرائیلی حملوں کی شرید مذمت کرتا ہے، اسحاق ڈار نے دورہ امریکا میں اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک کے دورے پر ہیں، اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ مباحثے میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل اور صدر جنرل اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، پاکستان کی صدارت میں یو این سلامتی کونسل نے اہم قرار داد بھی منظور کی، پاکستان کی صدارت میں سلامتی کونسل نے قرارداد 2788 متفقہ طور پر منظور کی۔
ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے فلسطین میں اسپتالوں اور اسکولز پر حملوں کی مذمت کی، پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی اور 2 ریاستی حل پر زور دیا، پاک، افغان، ازبک وزرائے خارجہ نے ریل منصوبے پر اجلاس کیا، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی مذاکرات برسلز میں ہوئے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور جوہری توانائی پر مذاکرات ہوئے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی بمباری اور شام پر حملوں کی شدید مذمت کی، پاکستان نے فلسطین میں انسانی بحران پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، صرف ایک خود مختار فلسطینی ریاست ہی مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ہے، پاکستان شام پر اسرائیلی حملوں کی شرید مذمت کرتا ہے، عالمی برادری پر اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے زور دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ فلسطین میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں درجنوں فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان اسرائیل پر فوری حملے روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، ایران پاکستان کا قریبی ہمسایہ دوست ملک ہے، ایرانی صدر کے دورے کی تاریخ پر کام ہو رہا ہے، 26 جولائی ایرانی صدر کے دورے کی تاریخ میڈیا رپورٹس میں چلائی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہیں، امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات میں پاک بھارت جنگ بندی، مشرق وسطی کی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام مسائل کا حل مذاکرات سے نکالنے کے حق میں ہے، تنازعات کے حل کے لیے بھارت کو مذاکرات کا کہہ چکے ہیں، پاک بھارت مسائل کے حل کے لیے امریکی کردار قابل تعریف ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پی او آر کارڈز سے متعلق حکومت کی ہدایات کے منتظر ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ افغانستان انتہائی اہم تھا، افغانستان نے ہمارے تحفظات پر مثبت ردعمل دیا ہے، ملا امیر متقی کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر کام کررہے ہیں، محسن نقوی کے دورہ کابل میں سلامتی کے امور پر سرفہرست تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاملے سفارتکاری سے حل ہونا چاہئیں، کسی بھی بھارتی مہم جوئی کے جواب کیلئے تیار ہیں، معرکہ حق کے دوران بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا پاکستان اور لیبیا کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان لیبیا میں قومی وحدت کی حکومت کو تسلیم کرتا ہے، لیبیا میں ہمارا سفارت خانہ فعال ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاک افغان تجارتی معاہدہ اہم ہے، مستقبل میں مزید اشیاء کے شامل ہونے کی توقع ہے، ہم برکس کی رکنیت کے لیے سنجیدہ ہیں، ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی اہمیت سے مطمئن ہیں۔
Post Views: 2