اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم کردی ، اب لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہرقائد کے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے بائیکر سروس متعارف کرائی گئی، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔

نئی سروس کے ذریعے شہری نادرا آفس جائے بغیر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈزکے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنے گھر یا دفتر میں اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

ڈی جی نادرا احتشام شاہد نے کہا کہ شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ اپ ڈیٹ کراسکیں گے، سہولت سے استفادے کیلئے 1ہزار روپے سروس چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ بائیکرسروس کے ذریعے کارڈ کی تجدید،ب فارم بنوایا جاسکے گا۔

شہریوں کو 7000 یا 111786100 پر کال کرنا ہوگی، کال سینٹر پرشہری سے ایڈریس اور مطلوبہ سہولت سے متعلق پوچھا جائےگا، ابتدائی طور پر کراچی میں3،حیدرآباد اور میرپورخاص میں ایک بائیکر رائیڈر ہوگا۔

ایک بار جب آپ کا شناختی کارڈ یا دوسری دستاویز تیار ہو جائے گی، نادرا اسے آپ کی دہلیز پر پہنچا دے گا، آفس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ خیال رہے کہ یہ سروس گزشتہ سال سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دستیاب ہے۔
مزیدپڑھیں:سپانسر کے بغیر امارات کا 90 دن کا ویزہ! مگر کیسے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شناختی کارڈ

پڑھیں:

پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا

پاکستان کا اور پنجاب کا تاریخی اور پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین سے منگوائی جدید مشینری سے کینسر کے مریض شفا یاب ہونے لگے ہیں۔ یہ چین کے ماہرین کے جدید اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے جس کا پنجاب میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج پنجاب کی سب سے پہلی کینسر کے جدید ترین علاج کی مشین ‘کوآبلیشن’ کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب کا پہلا ‘کوآبلیشن’ سنٹر میو ہسپتال میں قائم ہوگیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور عملے  کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔

میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر کے دو مریضوں کا جدید طریقہ علاج سے کامیاب آپریشن بھی کر چکے ہیں۔ جگر میں خون پہنچانے والی شریانوں میں رکاوٹ (ٹیومر) اور چھاتی کے کینسر کا بجلی کی حرارت کے ذریعے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔

‘کوآبلیشن’ کے علاج کے جدید طریقے میں بجلی سے پیدا کردہ حرارت سے متاثرہ ٹشوز جلا دیے جاتے ہیں اور سرجری کے مقابلے میں اس جدید طریقہ علاج میں مریض کو کم تکلیف ہوتی ہے اور تندرست ہونے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے۔

میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس نئے طریقہ علاج اور جدید مشینری کو کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
  • پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
  • بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
  • وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
  • نادرا کا معمر شہریوں کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
  • بچے کی پیدائش پر اسکی شناخت نہ کروانا بچے کے ساتھ حق تلفی ہے، ترجمان نادرا
  • نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز کردیا