نارووال ، مختلف امراض کے بنیادی ٹیسٹ کرنے کیلئے سکریننگ کیمپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
نارووال: گورنمنٹ چودھری محمد شفیع اسپیشل ایجوکیشن سینٹر نارووال میں محکمہ صحت کی جانب سے معذور بچوں میں آنکھ،ناک اور کان سمیت مختلف امراض کے بنیادی ٹیسٹ کرنے کیلئے سکریننگ کیمپ لگایا گیا۔
زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کیمپ کا معائنہ کیااس موقع پر کیمپ پر موجود ڈاکٹروں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کو سکریننگ کیمپ پر پرفارم کیے جانے والے بنیادی ٹیسٹ اور کیمپ کے آپریشنل ورک بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جن بچوں میں مذکورہ بنیادی امراض کی تشخیص ہو ایسے تمام بچوں کا مکمل علاج و معالجہ بھی کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نارووال کا کہنا تھا کہ سپیشل بچے ہماری سب سے زیادہ توجہ کے مستحق ہیں اور انکی صحت اور تعلیم کیلئے ہماری تمام تر ریسورز ہمہ وقت موجود ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل
زیارت کے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل باقی اور ان کے بیٹے مستنصر بلال، جنہیں 10 اگست کو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا، کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں نے اپنی خیریت ظاہر کرتے ہوئے رہائی کے لیے اغوا کاروں کے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ویڈیو میں محمد افضل کا کہنا تھا کہ میں اور میرا بیٹا ٹھیک ہیں لیکن سخت مشکل میں ہیں، سن کے مطالبات جلد از جلد پورے کرو تاکہ ہمیں رہا کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: زیارت: مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی بازیابی میں مدد پر نقد انعام کا اعلان
ان کے بیٹے مستنصر بلال نے بھی کہا کہ میرے والد میرے ساتھ ہیں، ہم دونوں ٹھیک ہیں لیکن بڑی پریشانی میں ہیں، جتنی جلدی مطالبات پورے ہوں گے اتنی جلد رہائی ممکن ہوگی۔
محمد افضل اور ان کے بیٹے کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اہلخانہ کے ہمراہ زیارت شہر سے 20 کلومیٹر دور علاقے زیزری میں پکنک منانے گئے تھے۔ مسلح افراد نے حملے کے دوران ڈرائیور اور محافظوں کو یرغمال بنانے کے بعد چھوڑ دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو پہاڑوں کی طرف لے گئے۔ اغوا کاروں نے سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی تھی۔
مزید پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا، مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
بلوچستان میں افسران کے اغوا کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل 4 جون کو ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو بھی مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مغوی افسران کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ انہیں جلد از جلد بحفاظت رہا کرایا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل باقی بلوچستان زیارت مستنصر بلال