ممبئی : بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو کولڈ پلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے اپنے ممبئی کنسرٹ کے دوران خراج تحسین پیش کیا، جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔

کنسرٹ میں کرس مارٹن نے اپنے پرفارمنس کے دوران کہا: "شاہ رخ خان ہمیشہ کے لیے!" مارٹن کے ان الفاظ پر اسٹیڈیم شائقین کے شور سے گونج اٹھا، اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

شاہ رخ خان نے اس دل چھو لینے والے لمحے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کرس مارٹن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا: "Look at the stars… look how they shine for you… and everything you do! میرے بھائی کرس مارٹن، آپ نے مجھے خاص محسوس کروایا، جیسے آپ کے گانے! انڈیا آپ سے محبت کرتا ہے۔"

        View this post on Instagram                      

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

شاہ رخ کے اس پوسٹ کو صرف ایک گھنٹے میں تین ملین ویوز ملے۔

شاہ رخ کی بیٹی سوہانا خان نے بھی کنسرٹ میں شرکت کی اور اپنے انسٹاگرام پر یادگار لمحات شیئر کیے۔ انہوں نے اپنے والد کے لیے اس خراج تحسین پر خوشی کا اظہار کیا۔

کولڈپلے اس وقت اپنی "میوزک آف دی سفیئرز ورلڈ ٹور" کے سلسلے میں انڈیا میں موجود ہیں۔ ممبئی کے بعد، وہ 25 اور 26 جنوری کو احمد آباد میں پرفارم کریں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان

پڑھیں:

سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کردیا

کراچی:

پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

اذلان نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ وہ خود یہ خبر مداحوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ کسی غلط فہمی یا افواہ سے بچا جا سکے۔ 

ان کے مطابق یہ فیصلہ اُن کے لیے بھی غیر معمولی ہے مگر پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ اُن کے خاندان کو اس معاملے سے دور رکھا جائے کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی اپیل بھی کی۔

اذلان شاہ کی جانب سے دوسری شادی کی خبر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کررہے ہیں تاہم ابھی تک اذلان کی پہلی اہلیہ وریشہ خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ اذلان شاہ نے 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کردیا
  • سمرتی مندھنا کی شادی ملتوی ہونے کی اصل وجہ؟ کیا دلہا نے بے وفائی کی؟
  • دھرمیندر نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں کیا کہا تھا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • اداکارہ فضا علی اور بیٹی کی تصاویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
  • کرسٹیانو رونالڈو کا جادوئی گول؛ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پابندی
  • متھیرا کی ریمپ واک، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • متھیرا کی ریمپ واک نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
  • شیخ پی ٹی آئی آفیشل سے متعلق غلط بیانی کی گئی، وقاص اکرم کی وضاحت