امریکا میں مسلح افراد کے ہاتھوں ایک اور بھارتی شہری ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
واشنگٹن : امریکا میں پیٹرول پمپ پر صدر بائیڈن سے متعلق طنزیہ اسٹیکر چسپاں ہے
واشنگٹن: امریکا میں مسلح افراد نے ایک اور بھارتی طالب علم کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نوجوان کو امریکا کے کیپیٹل شہر واشنگٹن ڈی سی میں نا معلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک نوجوان کی شناخت روی تیجا کے نام سے ہوئی، جو بھارتی شہر حیدرآباد دکن کا رہائشی تھا، جو امریکا میں ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد گیس اسٹیشن پر پارٹ ٹائم ملازمت کرتا تھا، یہیں پر تیجا کو ہلاک کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روی تیجا کے والدین نے کہا ہے کہ ہمارا بیٹا گیس اسٹیشن پر ڈیوٹی ختم کرکے اپنے ایک دوست کی مدد کے لیے وہاں ٹھہراہوا تھا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ 2 ماہ قبل بھی امریکی شہر اٹلانٹا میں مسلح حملہ آوروں نے بھارتی ماہر تعلیم کو اس وقت قتل کیا جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول ڈاکٹر شری رام سنگھ تقریباً 40 سال سے امریکا میں رہائش پزیر تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں امریکا میں بھارتی نژاد 12 سے زائد طلبہ کو قتل کیا جا چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکا میں کے مطابق
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔