Express News:
2025-04-25@10:36:38 GMT

دسمبر 2024 کی بہ نسبت جنوری میں چینی کی پیداوار میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

اسلام آباد:

ملک میں دسمبر 2024 کی بہ نسبت جنوری 2025 میں چینی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں گنے کی فصل کے تخمینے اور 2024-25 کے مستقبل کی تشخیص سمیت چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 کے دوران چینی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ شوگر ملرز کو چینی کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ریسرچ میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جبکہ شوگر ملرز کسانوں کو اچھی رقم ادا کریں گے تاکہ وہ زیادہ چینی کاشت کر سکیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کے چینی کی ذخیرہ اندوزی کو ختم کیا جائے گا، تمام گھریلو اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں اور انہیں برقرار رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملک میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ، درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

ملک کے  میں شدید گرمی نے عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ سورج کی تپش  میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔  گزشتہ روز درجہ حرارت جیکب آباد میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی اور دادو میں پارہ 41 ڈگری کو چھو گیا، جہاں شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے سمندری ہواؤں کا سہارا لیا، لیکن ہیٹ ویو کا اثر ہنوز برقرار ہے۔ پنجاب بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ ساہیوال میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ چکا ہے جبکہ ڈی جی خان، بہاولپور اور ملتان میں 39 ڈگری کی گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی گرمی کا راج ہے۔ حالیہ بارش اور ژالہ باری کے باوجود موسم ایک بار پھر سخت گرم ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران ہیٹ ویو کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ این ڈی ایم اے نے بھی خبردار کیا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر 27 اپریل تک جاری رہے گی۔ طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار
  • اوپیک پلس ممالک کا پیداوار بڑھانے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی
  • غذائی درآمدات میں کمی یا اضافہ؟
  • خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ
  • ذیابیطس میں مبتلا افرادشدید گرمی میں کن مشروبات کا استعمال کرسکتے ہیں؟جانیں
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ، فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھ گیا
  • سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر علاج بھی کرڈالا
  • ملک میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ، درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی خام ملکی پیداوار کی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی