پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کرلیا ہے جس کے مطابق پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔
نئے قانون کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیتے ہوئے اس کی خلاف ورزی پر 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی، اسی طرح پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
قانون کے مطابق پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی، پتنگ بازی کے مقصد کے لیے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا اور پتنگ بازی سے متعلقہ مواد کی تیاری اور نقل و حمل پر مکمل پابندی ہوگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے جبکہ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔
مزید پڑھیں:
اسی طرح پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پتنگ بازی کے دوران تیز دھار ڈور کے استعمال سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، حکومت پنجاب نے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا قانون منظور کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پتنگ بازی پنجاب پنجاب اسمبلی مانجھے محکمہ داخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پتنگ بازی پنجاب اسمبلی مانجھے محکمہ داخلہ پتنگ بازی کے مطابق
پڑھیں:
اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17 افراد پر فرد جرم عائد کر دی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل 2025)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17افراد پر فرد جرم عائد کر دی، کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا،کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔اے ٹی سی عدالت نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔(جاری ہے)
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کی سنگجانی جلسے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر کی استدعا پر درخواست ضمانت پر آج دلائل نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے اور دلائل دیئے جائیں۔ بعدازاں عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔گزشتہ سماعت پر بھی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سنگجانی جلسہ توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی تھی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی۔