لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ذوالجناح مار دیا، نگہدار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پولیس کے مطابق دو گولیاں ذوالجناح جبکہ 5 گولیاں متولی کو لگیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا یے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد وجوہات کا پتہ چلا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شادباغ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ذوالجناح مار دیا جبکہ اس کا نگران شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق نالے کے پاس فائرنگ سے ذوالجناح کو مار دیا گیا۔ نامعلوم افراد کی طرف سے ہونیوالی فائرنگ سے ذوالجناح لے جانے والا نگران عرفان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق عرفان نامی متولی ذوالجناح لے کر جا رہا تھا جس پر نالے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق دو گولیاں ذوالجناح جبکہ 5 گولیاں متولی کو لگیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا یے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد وجوہات کا پتہ چلا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس کے مطابق نامعلوم افراد
پڑھیں:
لسبیلہ : ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق
—فائل فوٹولسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف جارہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے ہے۔
راولپنڈی کے علاقے روات میں چیک بیلی روڈ پر کار اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔