پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ کو بہترین ٹریننگ سکول بنائینگے،علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )وزیراعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ کو بہترین ٹریننگ سکول بنائینگے، صوبے کے دیگر پولیس ٹریننگ سکولوں کو بھی بہتر بنائینگے، جلد مزید بھرتی کرنی ہے، جلد لوگوں کو فیلڈ میں لائینگے ، پولیس کی 9ماہ کی ٹریننگ کو 3ماہ تک لائینگے ،پولیس کی ٹریننگ ، سہولیات اور مرعات میں ہماری حکومت کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ، شہدا کے بچوں کو ہم نے بروقت ان کو انکا حق دے دیا ہے یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے، ترقیوں کے مسئلے پر بھی میرٹ کی پالیسی کیلئے ہم نے ہدایات دے رکھی ہیں ، ان خیالات ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اختر عباس ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ ، پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے ترقیات نواز خان ،ایس پی طیب جان سمیت پولیس کے اعلی افسران و جوانان موجود تھے، وزیراعلی خیبرپختونخواہ کی آمدپر ان کا ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اختر عباس اور ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ نے شاندار استقبال کیا، بچوں نے ان کو گلدستے پیش کئے، پولیس ٹریننگ سکول کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا گیا، وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے نئے قائم ہونیوالے پولیس ٹریننگ سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر زیر تربیت پولیس جوانوں نے موک ایکسرسائز پیش کی ،وزیراعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے جس کے اوپر پوری دنیا کی نظریں ہیں ،ہمارا لمبا بارڈر ہے صوبے میں امن قائم کرنا ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہے

ہمیں تمام شہدا اور غازیوں پر فخر ہے کہ جنہوں نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے اور ہمارے اور قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا ،غازیوں پر بھی فخر ہے کہ وہ ان مشکل حالات میں بھی اپنے صوبہ، اپنے ملک کیلئے بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں ، اور ایسے لوگوں کا مقابلہ کر رہے ہیں جو سپر پاور کو شکست دے چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بعض اوقات خیبرپختونخواہ کا موازنہ دیگر صوبوں کے امن سے کیا جاتاہے جیسے ان صوبوں میں کچے کے ڈاکوئوں کیساتھ موازنہ کیا جاتا ہے اس میں کافی فرق ہے، جن لوگوں نے سپر پاور کو شکست دی لیکن الحمد اللہ وہ لوگ اب تک ہماری فورسز کو شکست نہیں دے سکے، پولیس امن کے قیام میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے جوکہ ہمارے لئے فخر ہے۔سردار علی امین خان گنڈہ پور نے مزید کہاکہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہمارے سامنے پولیس کے حوالے سے جو بھی مسائل سامنے آئے ہیں ہم نے دل کھول کر ان مسائل کو حل کیا ہے، پولیس کو جتنی زیادہ سہولیات ہم دینگے وہ بہتر ماحول میں اپنے فرائض سرانجام د ینگے، اگلے دو ماہ کے اندر پولیس کی سہولیات اور حفاظت کیلئے سامان پہنچ جائیگا اور کچھ سامان پہنچ چکا ہے، پولیس کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں نہیں تھیں لیکن پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی تھی میں نے سوچا کہ اگر وزیراعلی بلٹ پروف گاڑی میں گھومتا ہے تو پولیس کے جوانوں کے پاس بھی ہونی چاہیئں،جس کا آغاز ڈیرہ اسماعیل خان سے ہوچکا ہے، رواں ماہ پولیس کیلئے ایسی جدید گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جس طرح صوبے کا وزیراعلی اور وزرا جن گاڑیوں میں سفرکرتے ہیں ، پولیس موبائل بھی بلٹ پروف نہیں ہیں جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوتاہے، رواں ماہ 30پولیس موبائل بلٹ پروف کی جارہی ہیں جبکہ جلد مزید130پولیس موبائلز کو بلٹ پروف کر دیا جائیگا، پولیس کے پاس جزبہ ہے لیکن سہولیات کی کمی ہے، انشا اللہ جزبہ کیساتھ ساتھ پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرینگے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پولیس ٹریننگ سکول علی امین

پڑھیں:

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان

  وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی میں عوامی مطالبے پر 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

زیارت کی تحصیل سنجاوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرِ نو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنجاوی اسپتال کو 20 بستروں پر مشتمل طبی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔ 

وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کے لیے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں افسران و اہلکاروں کے لیے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
  • پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے روٹ پر مشکوک گاڑیاں، قافلے کو روک لیا گیا
  • ایکسکلیوسیو سٹوریز اکتوبر 2025
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • ہنگو میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی، وزیراعلیٰ کا نوٹس
  • ڈیرہ غازیخان، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان، خورشید احمد خان آرگنائزر مقرر
  • دہشتگردی کیخلاف سب متحد ہوں: شہباز شریف، سہیل آفریدی کو بھرپور تعاون کی پیشکش
  • پی ٹی آئی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں جیت کو شکست میں بدلا گیا، اب حکومت بنائینگے: بلاول
  • وزیر اعظم نے چترال میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا، یونیورسٹی بھی قائم کرنے کا اعلان