نواب شاہ: بختاور کیڈٹ کالج کی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کل منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
نواب شاہ (پ ر) بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز کی چوتھی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ اور یوم والدین کل 23 جنوری کو بختاور کیڈٹ کالج میں منایا جائے گا جس میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ائر وائس مارشل عامر شہزاد (ایس آئی) ایم مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، جبکہ تقریب میں کالج کی کیڈٹس اور ان کے والدین بھی شرکت کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔