ڈونلڈ ٹرمپ کا 500 ارب ڈالر کے اسٹار گیٹ اے آئی پروجیکٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار گیٹ فوری طور پر اے آئی انفرااسٹرکچر کی تعمیر شروع کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 500 ارب ڈالر کے اسٹار گیٹ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پروجیکٹ کا اعلان کر دیا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اے آئی انفرااسٹرکچر میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوپن اے آئی، سافٹ بینک اور اوریکل اے آئی میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، اس سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار گیٹ فوری طور پر اے آئی انفرااسٹرکچر کی تعمیر شروع کرے گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کے ٹک ٹاک خریدنے کے لیے میں تیار ہوں، ٹک ٹاک کے مالکان سے میری ملاقات ہوئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ کسی سے کہہ دوں کہ ٹک ٹاک خریدے اور نصف امریکا کو دے دے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کو یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیئے، صدر پیوٹن مذاکرات کی میز پر نہیں آئے تو ممکن ہے کہ روس پر پابندیاں عائد کروں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کو یوکرین پر زیادہ اخراجات کرنے چاہئیں، ہم یوکرین کو اسلحہ بھیجنے کے مسئلے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر سے کہا ہے کہ یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں، چین پر یکم فروری کو 10 فیصد ٹیرف سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر نے کہا کہ ارب ڈالر اے آئی
پڑھیں:
یوکرینی صدر ولایمیر زیلینسکی کے قریبی ساتھی پر پاور سیکٹر سے 100 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام
بدعنوانی اور رشوت پر مبنی اسکینڈل نے یوکرینی حکومت کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے قریبی ساتھی پر پاور سیکٹر سے 100 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے۔
الزامات کا سامنا کرنے والے یوکرین کے حالیہ وزیرِ انصاف اور سابق وزیرِ توانائی جرمن گالوشینکو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اسکینڈل یوکرین کے جوہری توانائی کمپنی سے جڑا ہے جو بجلی کا اہم ذریعہ ہے۔
100 ملین ڈالر کی بدعنوانی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 7 دیگر مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔
یوکرین کے اینٹی کرپشن بیورو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک گروپ کے ٹھیکداروں سے 15فیصد تک رشوت لی گئی۔