حکومت سے مذاکرات، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی ڈیڈ لائن مزید کم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا جبکہ جوڈیشل کمیشن کے لئے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہوگا۔
روز نامہ امت کے مطابق تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی جبکہ 28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے 31 کی ڈیڈ لائن دی تھی، حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مطالبات پر سب کمیٹی بھی تشکیل دی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بھی 28 جنوری تک باقاعدہ جواب کا عندیہ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کا ایک بھی مطالبہ نہ مانا گیا تو پی ٹی آئی مزید مذاکرات جاری نہیں رکھے گی۔
اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے، وزیر اعظم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی ڈیڈ لائن پی ٹی آئی جنوری تک
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیدیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی، ڈویژن بنچ نے میاں داؤد کی ددرخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے سینئرقانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشترعلی اوصاف عدالتی معاون مقررکر دیا اوراٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی۔
پاکستان کا میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ مسترد ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں،پی سی بی ذرائع
مزید :