بالی ووڈ اداکارہ زینت امان گزشتہ روز موت کے منہ سے کیسے واپس آئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ زینت امان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وہ اپنے شوٹ سے واپس آئیں اور آخری کام جو انہوں نے کیا وہ بلڈ پریشر کی دوا لینا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے بلڈ پریشر کی دوا منہ میں لے کر پانی کا گھونٹ لیا تو انہیں محسوس ہوا کہ اچانک ان کا سانس رکنے لگا ہے کیونکہ وہ گولی ان کے حلق میں اٹک گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹی سی گولی نہ نگل پا رہی تھیں اور نہ اُگل پا رہی تھیں، سانس تو چل رہا تھا مگر اس میں مشکل محسوس ہو رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے بہت سا پانی پیا لیکن گولی وہیں کی وہیں رہی‘۔
View this post on InstagramA post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)
زینت امان نے کہا کہ اس وقت ان کے گھر میں صرف 1 کتا اور 5 بلیاں تھیں، اور ان کی گھبراہٹ بڑھنے لگی تھی کیونکہ ان کے ڈاکٹر کا نمبر بھی مصروف تھا پھر انہوں نے بےچین ہو کر زاہان خان کو فون کیا جو اپنے پلانز چھوڑ کر فوراً ان کی مدد کو آ گئے اور ان کے آنے تک حلق میں تکلیف بڑھ گئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ زاہان کے آںے کے بعد انہوں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ گولی وقت کے ساتھ حل ہو جائے گی، جس کے بعد انہوں نے چند گھنٹوں تک گرم پانی پیتے ہوئے انتظار کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تجربے سے انہوں نے سیکھا کہ زندگی میں ایسے لمحے آتے ہیں جب زیادہ عمل نہیں بلکہ صبر کی ضرورت ہوتی ہے اور گلے میں پھنسنے والی وہ گولی ایسی ہی ایک صورتحال کی علامت تھی۔ اس کی تکلیف شدید تھی جس کا وہ حل تلاش کر رہی تھیں اور آخر میں انہوں نے صبر اور خوف پر قابو پانے کی کوشش کی اور جب وہ گولی حل ہو گئی تو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔
زینت امان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار مسائل کا سامنا کرتے ہوئے ہمارے لیے ان کا مقابلہ کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی ایسی صورتحال میں ہمیں صبر، ضبط اور سکون کے ساتھ ان کا سامنا کرنا چاہیے۔
مزیدپڑھیں:سردیوں میں انڈوں اور مرغی کے ریٹ میں بڑی کمی کی وجہ کیا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے رہی تھی کہا کہ
پڑھیں:
شاہ رُخ کو گوری یا بالی ووڈ کیرئیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو کیا کریں گے؟
سپر اسٹار شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ گوری ان کیلئے سب کچھ ہیں اور وہ ان کے خاطر اپنا فلمی کیرئیر بھی چھوڑ سکتے ہیں۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی محبت کی کہانی انڈسٹری میں ایک مثال سمجھی جاتی ہے۔ دونوں کی پہلی ملاقات دہلی میں نوعمری میں ہوئی جب شاہ رخ 18 اور گوری 14 برس کی تھیں۔ ایک شادی میں گوری کے انکار کے باوجود شاہ رخ نے ان سے دوستی کی راہ نکالی اور تعلق کا آغاز کیا جس کے بعد کم عمر میں ہی دونوں کی شادی ہوگئی۔
شادی کے 33 برس بعد بھی یہ مداحوں کی پسندیدہ جوڑی ہے۔ 1992 میں ایک انٹرویو بےحد مقبول ہوا جس میں شاہ رخ نے کہا، "میری بیوی سب سے پہلے ہے۔ اگر مجھے کبھی گوری اور اپنے کیریئر میں سے کسی ایک کو چُننا پڑا تو میں فلمیں چھوڑ دوں گا۔"
انہوں نے مزید کہا، "میں شاید پاگل ہو جاؤں گا اگر وہ نہ ہو۔ وہی میرا سب کچھ ہے… مجھے اس سے جذباتی وابستگی ہے۔" گوری اور شاہ رُخ کا تعلق تب شروع ہوا جب وہ اداکار نہیں تھے اور گوری نے شاہ رُخ کے ساتھ ہر اچھے برے وقت میں ساتھ نبھایا۔
شاہ رخ اور گوری تین بچوں کے والدین ہیں اور ایک دوسرے کے کیریئرز میں بےحد سپورٹ کرتے ہیں۔ جہاں شاہ رُخ سپر اسٹار ہیں وہیں ان کی بیوی گوری خان ایک مشہور انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں۔