Jasarat News:
2025-09-22@19:12:01 GMT

ایک گلاس دودھ روزانہ:آنتوں کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

ایک گلاس دودھ روزانہ:آنتوں کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار

لندن: طبی ماہرین کی تازہ تحقیق کے نتائج میں پتا چلا ہے کہ روزانہ ایک گلاس دودھ پینے سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ 17 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور کینسر ریسرچ یوکے کے اشتراک سے کی گئی اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ دودھ میں موجود کیلشیم آنتوں کی صحت کے لیے حفاظتی اثر رکھتا ہے۔ اس تحقیق میں 16 سال سے زائد عمر کی 5 لاکھ سے زیادہ خواتین کی خوراک کا تجزیہ کیا گیا۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران کیلشیم پر مشتمل غذائیں، جیسے دودھ، پتوں والی سبزیاں اور نان ڈیری مصنوعات کو کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مؤثر پایا گیا۔ اس کے برعکس زیادہ الکوحل اور پراسیسڈ گوشت کا استعمال بھی بیماری کے امکانات بڑھا دیتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ اور متعلقہ مریضوں کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق سگریٹ نوشی سے پرہیز، صحت مند وزن اور متوازن غذا آنتوں کے کینسر سے بچاؤ کے بہترین عوامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ روزمرہ خوراک میں 300 ملی گرام اضافی کیلشیم شامل کرنا بھی ایک مثبت قدم ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ معمولی غذائی تبدیلیاں صحت پر بڑے اثرات مرتب کر سکتی ہیں اور دودھ جیسے سادہ مشروبات آنتوں کی صحت کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹائپ 2 ذیابیطس سے سیپسیس کا خطرہ دوگنا، تحقیق میں انکشاف

ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے شکار افراد میں مہلک سیپسیس کا خطرہ دوگنا ہوسکتا ہے، تحقیق کے مطابق 60 سال سے کم عمر افراد میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

سیپسیس ایک سنگین حالت ہے جس میں جسم کسی انفیکشن کے جواب میں شدید سوزش پیدا کرتا ہے، جو شدید پیچیدگیوں اور موت کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائپ ون ذیابیطس کے علاج میں انقلابی پیشرفت، مریض اپنے خلیات سے انسولین بنانے لگا

یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کی محقق وینڈی ڈیوِس کے مطابق اس تحقیق میں ٹائپ 2 ذیابیطس اور سیپسیس کے درمیان تعلق دریافت ہوا، جو پہلے کی مطالعات میں بھی ذکر کیا گیا تھا۔ تحقیق میں ایک ہزار 400 ذیابیطس کے مریضوں اور 5 ہزار 700صحت مند افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔

نتائج کے مطابق ذیابیطس کے شکار افراد میں 12 فیصد نے سیپسیس کا شکار ہوئے، جبکہ صحت مند افراد میں یہ تناسب 5 فیصد تھا۔ دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی ذیابیطس رکھنے والے افراد میں سیپسیس کا خطرہ تقریباً دوگنا پایا گیا۔

خاص طور پر 41 سے 50 سال کے افراد میں ذیابیطس سیپسیس کے خطرے کو 14 گنا بڑھا دیتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ سگریٹ نوشی جیسے عوامل بھی خطرے کو بڑھا دیتے ہیں، جس سے خطرہ 83 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانس سے ذیابیطس کی تشخیص کا کامیاب تجربہ، امریکی سائنسدانوں کی نئی تحقیق

محققین کے مطابق، زیادہ خون میں شوگر مدافعتی نظام کو کمزور کرتی ہے، اور ذیابیطس سے متعلق اعصابی و رگوں کے نقصان کے علاوہ یورینری ٹریک انفیکشن (UTIs) اور نمونیا جیسی بیماریوں کا امکان بڑھتا ہے، جو سیپسیس میں بدل سکتے ہیں۔

تحقیق میں محققین نے کہا کہ خون میں شوگر کو کنٹرول کرنا اور سگریٹ نوشی ترک کرنا سیپسیس کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم، یہ نتائج ابھی ابتدائی ہیں اور پئیر ریویو سے گزرنے کے بعد حتمی قرار پائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انکشاف تحقیق ٹائپ 2 ذیابیطس سیپسیس شوگر

متعلقہ مضامین

  • شہریوں کیلئے بری خبر، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں غیر معمولی اضافہ
  • ٹرمپ کے علاوہ دنیا میں ہمارا کوئی مددگار نہیں، صیہونی میڈیا
  • 2050 تک انفلوئنسرز کی ظاہری شکل میں خوفناک تبدیلی کی پیش گوئی
  • جراثیم سے بھرپور غذا جو عمر بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے
  • ٹائپ 2 ذیابیطس سے سیپسیس کا خطرہ دوگنا، تحقیق میں انکشاف
  • جراثیم سے بھرپور یہ غذا آپ کی عمر میں اضافہ کرسکتی ہے
  • مریم نواز کی عاصم جاوید کو غذائی دہشتگردوں کیلئے زمین تنگ کرنے کی ہدایت
  • مصطفی کمال نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی
  • مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی
  • سیلابی ریلا دادو میں تباہی مچانےکے بعد لاڑکانہ  میں "سیہون بچاؤ بند" سے ٹکراگیا