اماراتی ائرلائن کا کراچی میں کارگو بزنس حب قائم کرنے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی:متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی (ایمریٹس ائرلائن) نے پاکستان میں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایئرپورٹ اتھارٹی سے 90 ہزار اسکوائر فٹ کی جگہ مانگی گئی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ایمریٹس ایئرلائن کے کارگو بزنس کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 2024 کے دوران، ایمریٹس نے کراچی سے 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو اٹھایا، جو کسی بھی دوسری ایئرلائن کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
اس کے برعکس پی آئی اے منصوبہ بندی کی کمی اور توجہ کی کمی کے باعث صرف 2 ہزار ٹن کارگو بزنس حاصل کر سکی جو کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایمریٹس کی درخواست پر ایئرپورٹ اتھارٹی نے کارگو ٹرمینل پر جگہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اگر یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے تو یہ نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اقتصادی موقع ہوگا۔
یہ اقدام پاکستان کی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے گا اور بین الاقوامی تجارت کے لیے کراچی کو ایک اہم مرکز میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کارگو بزنس کے لیے
پڑھیں:
متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، 40 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں
---فائل فوٹومتنازع کینال منصوبے کے خلاف اندرونِ سندھ جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
ترجمان یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث 40 ہزار کے قریب بسیں، ٹرک، آئل ٹینکرز، ہیوی گاڑیوں پھنسی ہیں۔
متنازع نہروں کیخلاف سٹی کورٹ کراچی اور سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ پنجاب سے کراچی اور کراچی سے امپورٹ مال کی ترسیل رک گئی ہے، پورٹ قاسم سپر ہائی وے لنک روڈ بھی بند ہے۔
یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ تجارتی پہیہ رک چکا ہے، صوبائی حکومت معاملے کا فوری حل نکالے۔