ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے روس سمیت دیگر کو دھمکی دے دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
WASHINGTON:
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں روس اور دیگر فریق ممالک کو ٹیکسز، ٹیرف اور دیگر پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ معاہدے نہیں ہوا تو روس اور دیگر فریق ممالک سے امریکا برآمد ہونے والے مصنوعات پر بدترین ٹیکسز، ٹیرف اور پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے روس کے علاوہ دیگر ممالک کا نام نہیں لیا جن پر وہ ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے سے قبل بیان میں کہا تھا کہ وہ صدر بنتے ہیں پہلی ترجیح کے طور پر روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرادیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز کے خلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر جھوٹی رپورٹنگ کا الزام لگا تے ہوئے مذکورہ اخبار کے خلاف 15 ارب ڈالر کے ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ مذکورہ حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز امریکی تاریخ کا بدترین اخبار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک ٹائمز مجھ سمیت میرے خاندان کے بارے میں جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے، ہرجانے کا دعویٰ فلوریڈا میں فائل کیا جائے گا۔
جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ دوسری جانب مذکورہ اخبارکی جانب سے الزامات پر کوئی جواب نہیں آیا۔