وائٹ ہاؤس(اوصاف نیوز) افریقی ممالک کے وفد سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، لائبیریا کے صدر کی روانی سے بولی گئی انگریزی سن کر حیران رہ گئے، جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب افریقی ممالک کے کئی رہنما وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔ کچھ رہنماؤں نے مختلف زبانوں میں اظہارِ خیال کیا، لیکن جیسے ہی لائبیریا کے صدر نے مائیک سنبھالا تو انہوں نے روانی سے انگریزی میں گفتگو کی۔

صدر ٹرمپ یہ سن کر چونک گئے اور فوراً سوال داغا: ’’آپ نے اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی؟‘‘ لائبیریا کے صدر نے مسکراتے ہوئے سادہ جواب دیا: ’’میں نے انگریزی لائبیریا سے سیکھی ہے۔‘‘ اس پر صدر ٹرمپ قہقہہ لگا کر بولے: ’’انٹرسٹنگ! یہاں میز پر بیٹھے کچھ لوگ اتنی اچھی انگریزی نہیں بول سکتے۔‘‘
یورپ : جھلسانے والی گرمی ؛ 10 دن میں ہلاکتیں 2300 سے زائد ریکارڈ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

وزیراعظم بتائیں ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہاں گئی؟ حافظ نعیم الرحمان

—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بتائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہاں گئی؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اپنی جگہ پر موجود ہے، بھارت سے جیتی ہوئی جنگ ہم ان کے بیانات کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت سے بات چیت آلو پیاز اور تجارت پر کیوں ہو گی، مسئلہ کشمیر پر کیوں نہیں۔

سب کو معلوم ہے بھارت پٹ چکا مگر باز نہیں آرہا، حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی امداد بند کی ہوئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیان دینے والوں کو کس نے یہ حق دیا ہے، حکومت کا اسرائیل کو تسلیم کرنا یا ابراہم معاہدے کی طرف بڑھنا بھی ہماری ریڈ لائن ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا کے کہنے پر اس معاملے پر پیشرفت کرنے والا عبرت کا نشان بنے گا، اسرائیل کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، عرب ممالک بتائیں الیکشن جیتنے پر حماس کو اقتدار کیوں نہیں دیا گیا، اسرائیل کو ناکام ہوتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’’آئین سپریم ہے ‘‘قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں ارکان کے درمیان دلچسپ مکالمہ 
  • اسرائیلی وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 روز میں دوسری ملاقات
  • پاکستان کی طرف سے ٹرمپ کی نوبیل کیلئے نامزدگی امریکی عوام کی فتح ہے، وائٹ ہاؤس
  • پاکستان نے صدر ٹرمپ کی نوبل امن انعام کے لیے باضابط نامزدگی کی ہے .ترجمان وائٹ ہاﺅس
  • وزیراعظم بتائیں ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہاں گئی؟ نعیم الرحمان
  • وزیراعظم بتائیں ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہاں گئی؟ حافظ نعیم الرحمان
  • پاکستان نے صدر ٹرمپ کی نوبل انعام نامزدگی کیلیے سفارش کی، ترجمان وائٹ ہاؤس
  • پاکستان نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا، کیرولائن لیویٹ
  • ٹرمپ اور نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات؛ غزہ جنگ بندی اور ایران پر اہم فیصلے متوقع