کراچی: ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بن قاسم کے قریب ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی ریلوے تھانے کی حدود بن قاسم مری گوٹھ کے قریب ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ محمد شاہ رخ ولد راشد احمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی : عید کے دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ
کراچی میں عیدالضحیٰ کے دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.جس کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چند روز کے وقفے کے بعد کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے. ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث شہریوں میں ایک بار پھر سے خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے. تاہم زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے. جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے مشرقی علاقوں میں 3 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 4 کلو میٹر دور تھا۔یاد رہے کہ یکم جون سے اب تک شہر میں زلزلے کے 33 جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، جھٹکوں کی شدت میں بتدریج کمی کے ساتھ ساتھ صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے گی۔