ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب حوصلہ افزا، پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ ان کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن (Joe Wilson) اور روب بریسنہان (Rob Bresnahan) سے واشنگٹن میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم سٹریٹجک پارنٹر ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک امریکا تعلقات
پڑھیں:
ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ ویلڈن گرین شرٹس!
ویلڈن گرین شرٹس۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ محسن نقوی
بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ…
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 1, 2025
محسن نقوی نے کہاکہ بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے۔
مزید پڑھیں: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان جنوبی افریقہ سیریز ٹی20 سیریز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وی نیوز