واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کانگریس مین جو ولسن اور کانگریس مین روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم سٹریٹجک پارٹنر ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کیلئے امن کی امید بنے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی: وزیراعظم

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: میں پاک امریکا تعلقات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ محسن نقوی نے کانگریس مین

پڑھیں:

تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے فائدہ اٹھائیں ، محسن نقوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں، تربیتی کورسز میں صرف میرٹ پر پورا اترنے والے افسران کو نامزد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہا کہ انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ انتہائی اہم ہے، مختلف اداروں کے بیرون ملک سفارت خانوں میں تعینات افسران وزارت کے دیگر اداروں کو بھی معاونت فراہم کر سکتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ تمام اداروں کی افرادی قوت سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔ باہمی کوآرڈینیشن بہتر ہونے سے عوام کے ساتھ حکومت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تربیتی کورسز میں صرف میرٹ پر پورا اترنے والے افسران کو نامزد کیا جائے تاکہ متعلقہ افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اداروں کو اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کردی-اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ سفارشات کے تناظر میں جامع پلان مرتب کریں گے۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز، نادرا، اینٹی نارکوٹکس کنٹرول، ایف آئی اے، فرنٹیئر کور، فرنٹیئر کانسٹیبلری، رینجرز، نیشنل پولیس اکیڈمی، نیشنل پولیس بیورو، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی اور اسلام آباد پولیس کے سربراہان ں نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے فائدہ اٹھائیں ، محسن نقوی
  • انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ انتہائی اہم ہے، محسن نقوی
  • عوامی ریلیف کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی ضروری ہے، محسن نقوی
  • وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
  • محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس، تمام ذیلی اداروں کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ناظم الامور اور قونصل جنرل کی ملاقات
  • آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر چیئرمین پی سی بی کی ثنا میر کو مبارکباد
  • ثناء میر نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور ملک کا نام روشن کیا ہے: محسن نقوی
  • ثناء میر کا کارنامہ قوم کی ہر بیٹی کے حوصلے کو بلند کرتا ہے:محسن نقوی
  • مثالی صفائی انتظامات، عیدالاضحی پر زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانیوالے جوانوں کو سلام؛ محسن نقوی