جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ جلیانوالہ باغ اور 26نومبر کو اسلام آباد میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کے واقعے میں مماثلت ہے ،جلیانوالہ باغ میں عوام پر دشمن نے گولی چلائی جبکہ 26نومبر کو پاکستانیوں کےپر امن احتجاج پر اپنوں نے عوام پر گولیاں برسائیں ،سول نافرمانی اور بائیکاٹ ہی اس وقت واحد حل ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عارف نے کہا کہ اسلام آباد میں 26نومبر کو نہتے شہریوںپر جس طرح سیدھی گولیاں چلائی گئیں اس کی ماضی میں کہیں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تقسیم سے قبل جلیانوالہ باغ میں انگریز آقاؤں کے حکم پر نہتے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں ، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج میں بھی جلیانوالہ واقعے کی ایک جھلک دکھائی دی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جس طرح کے جبری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اس کا حل صرف سول نافرمانی کی تحریک اور بائیکاٹ ہے لہذا پی ٹی آئی کارکنوں اور دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں سے یہ درخواست ہے کہ وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں 26نومبر کو
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین کا اہم سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں تحریک تحفظ آئین نے آج اسلام آباد میں اپنا اہم سربراہی اجلاس طلب کر کیا ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماءاسلام (ف) کی گرینڈ اپوزیشن اتحاد میں شمولیت نہ کرنے پر غور کیا جائے گا.(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے جبکہ مختلف اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہوں گے ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاج کو حتمی شکل دینے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی مزید برآں حکومتی قائمہ کمیٹیوں سے اجتماعی استعفے دینے کا ایجنڈا بھی زیر غور آئے گا جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے بیانیے اور مستقبل کی حکمت عملی پر اہم فیصلے متوقع ہیں.
تحریک تحفظ آئین ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے سرگرم عمل ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین اتحاد کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہے اجلاس کے بعد ممکنہ طور پر پریس کانفرنس میں آئندہ اقدامات کا اعلان کیا جائے گا. واضح رہے کہ رمضان میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس عید الفطرکے بعدبلانے کا اعلان کیا گیا تھا آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے اور اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کے لیے مزید ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کا بھی اعلان کیا گیا تھا. مارچ میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ طور پر تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری ‘ اپوزیشن اتحاد نے تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو دے دی گئی تھی جبکہ حامد رضا کوسیاسی سرگرمیوں اور رابطوں کی کمیٹی کا سربراہ مقررکرتے ہوئے عید کے بعد ملک کی امن و سلامتی اور سیاسی حالات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے لطیف کھوسہ کی سربراہی میںالگ سے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی.