چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ میں ایک دن باقی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت نہ ہوسکی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ میں ایک دن باقی، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت نہ ہوسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ گیا ہے، لیکن وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل شروع نہ ہوسکا۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے، اختلاف کی صورت میں تین تین نام کمیٹی کو بھیجے جائیں گے، اتفاق اور اختلاف کے باوجود چیف الیکشن کمشنر تعیناتی پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی۔نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی 45 روزمیں ہونا ضروری ہے، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک ریٹائرڈ الیکشن کمشنر ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا پانچ سالہ دور 24 جنوری کو مکمل ہوگا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر چیف الیکشن کمشنر
پڑھیں:
پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
پشاور:سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا گٹھ جوڑ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ اور اے این پی نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے حکومت کے ساتھ ایکا کرلیا تھا جس کے تحت حکومت اور اپوزیشن مفاہتی فارمولے کے تحت اور مشترکہ امیدواروں کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن یہ گٹھ جوڑ سینیٹ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہو گیا۔
حکومت کی جانب سے بلائی گئی امن و امان کے حوالے سے اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار نے کہا ہے کہ اے پی سی حکومت سطح پر ہے اور حکومت پہلے سے ہی فیصلے کرچکی ہوتی ہے، اگر اے پی سی تحریک انصاف کی سطح پر بلائی جاتی تو اے این پی شرکت کرتی۔
اسی ضمن میں ترجمان جے یوآئی عبدالجلیل جان نے تصدیق کی ہے کہ جے یو آئی تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہوگی۔