UrduPoint:
2026-06-02@23:48:47 GMT

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ منسوخ کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ منسوخ کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جنوری 2025ء) پاکستان میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتپاکستان تحریک انصافکے درمیان جاری سیاسی تناؤ میں کمی کے لیے گزشتہ ماہ فریقین کے درمیان مصالحتی مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا۔ حکومتی اور تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان یہ بات چیت 72 سالہ عمران خان کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں 14 برس قید کی سزا سنانے سے قبل شروع ہوئی تھی۔

پاکستان: القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو چودہ برس کی سزا

پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین مذاکرات میں آخر رکاوٹ کیا ہے؟

عمران خان کے خلاف درجنوں کیسز میں سے بدعنوانی کے اس مقدمے کو سب سے بڑا کیس قرار دیا جاتا ہے جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ پر الزام تھا کہ انہوں نے ریئل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کو سہولت کاری کے بدلے اپنے قائم کردہ ایک فلاحی ادارے کے لیے غیر قانونی فوائد حاصل کیے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے ایک پرائیویٹ ٹیلی وژن چینل جیو نیوز ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے تبصرے میں کہا کہ عمران خان نے مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے فیصلے سے حکومت کو سات دن کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آگاہ کیا، جو انہوں نے حکومت کو پارٹی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے دی تھی۔

عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی مطالبات میں اگست 2023 میں ان کی گرفتاری کا سبب بننے والے واقعات اور نو مئی، 2023 کے واقعات کی تحقیقات کے لیے دو الگ الگ جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ شامل ہے۔

عمران خان کی حکومت کو 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک سیاسی تناؤ کا شکار ہے۔

ا ب ا/ع ت (روئٹرز)

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟