پیکا بل کو لانے کا مقصد سوشل میڈیا کا گلا دبانا ہے، زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ بل کو عجلت میں پاس کیا جا رہا ہے، بل کو لانے کا مقصد سوشل میڈیا کا گلا دبانا ہے، کالے قوانین کےلیے ہی اتنی جلد بازی کی جاتی ہے، ریاست مخالف لوگ ہمارے بھی دشمن ہیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل میں سزائیں بہت سخت رکھی گئی ہیں، پیکا ترمیمی بل کی زد میں بہت لوگ آئیں گے۔
چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ریاست مخالف بیانیہ چلا رہے ہیں۔
قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا، سوشل میڈیا پر لوگوں کی ماؤں بہنوں کی عزت پامال کی جا رہی ہے، مریم نواز کی فیک ویڈیوز بنا کر پروپیگنڈا کیا گیا۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمارے یہاں صحافی کی کوئی تعریف ہی موجود نہیں۔
عبدالقادر پٹیل نے بھی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ترمیمی بل عجلت میں پاس کیا جا رہا ہے، اس بل کی سوچ کہاں سے آئی، سب کو پتہ ہے، بل کو ہتھیار نہ بنایا جائے۔
جمشید دستی نے کہا کہ ملک میں کالے قانون لائے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی بھی بل سے متعلق اس گناہ میں شامل ہے۔
آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ پیکا ترمیمی بل میں سزائیں زیادہ ہیں، پیکا ترمیمی بل کے حق میں ہوں، فیک نیوز سے جھگڑے ہو رہے ہیں لوگ قتل ہو رہے ہیں۔
اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد کمیٹی کے حکومتی ارکان نے بل جلد بازی میں منظور کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیکا ترمیمی بل قومی اسمبلی سوشل میڈیا نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چودھری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سٹی 42 : راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔
ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔