پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے بیوی کا گلہ دباکر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کر کے سسرکو فون پر کہاکہ گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہے، جاکر اٹھا لو،مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاون سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی۔خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایاکہ مقتولہ خاتون 2 بچوں کی ماں تھی اورخاتون کو اس کے شوہر عرفان نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا ہے ۔ مقتولہ خاتون اورملزم عرفان نے چند برس قبل پسند کی شادی کی تھی۔ ملزم عرفان نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے سسر کو فون کیا اور کہا کہ گھر سے اپنی بیٹی کی لاش اٹھا لو۔پولیس کے مطابق ملزم عرفان صادق آباد کا رہائشی ہے اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے ، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مقتولہ خاتون کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا داماد نشے کا عادی ہے اوراکثر نشے کی حالت میں ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا ، جس پر بیٹی ناراض ہوکر میکے آجایا کرتی تھی لیکن ملزم عرفان اسے فون کرتا تھا تو بیٹی گھر بسانے کی خواہش میں واپس چلی جایا کرتی تھی۔مقتولہ خاتون کے والدین نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان قاتل کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی لاش
پڑھیں:
کراچی کی مشہور لسّی جو پنجاب سے آئے مہمان بھی پسند کرتے ہیں
اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں تو ’نظام لسّی‘ تو پی ہوگی۔ اگر پی نہیں تو اس کے بارے میں سنا تو ضرور ہوگا۔ اگر ان دونوں میں سے کچھ بھی نہیں کیا تو چلیں ہم آپ کو کراچی کی شدید گرمی میں کراچی کی مشہور لسّی سے متعارف کرواتے ہیں۔
نظام لسّی کی دکان شاہراہ فیصل پر نرسری کے مقام پر قائم ہے جو گزشتہ 40 سال سے اسی ذائقہ کے ساتھ لسّی دے رہے ہیں۔ اس لسّی کی خاص بات یہ کہ اس کا ذائقہ منفرد ہے اور اس دکان کے پاس سے گزرنے والا یہ لسّی ضرور پی کر جاتا ہے اور ساتھ گھر بھی لیکر جاتا ہے یہاں تک کہ پنجاب سے آئے مہمان بھی اس لسّی کو پسند کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں