امریکا: 17 سالہ طالب علم کی اسکول میں فائرنگ‘ طالبہ ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
امریکی ریاست ٹینیسی میں فائرنگ کے بعد طلبہ کے والدین اسکول کے باہر پریشان کھڑے ہیں
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے اسکول میں 17 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے طالبہ ہلاک ہوگئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹینیسی کے اسکول کے طالب علم نے کیفے ٹیریا میں موجود طلبہ پر اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی ،جب کہ ایک اور طالب علم زخمی ہوا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔ واقعے کے وقت اسکول میں 2ہزار افراد موجود تھے۔ واضح رہے کہ امریکا کے اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں گزشتہ دہائی سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔سابق صدر جوبائیڈن اپنے دور میں گن کنٹرول کے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طالب علم
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔