ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس میں مصروف ہیں
ملتان(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کیلیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔تمام 15رکنی اسکواڈ نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
پاکستان چیمپئنز کی کامیابی کا سلسلہ جاری، ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے ہرا دیا
LEEDS, UK:پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے کر اپنی تیسری کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کا ایک اور مظاہرہ ہوا، جنہوں نے 62 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ کپتان محمد حفیظ نے 23 اور شرجیل خان نے 21 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی۔
ویسٹ انڈیز کے لیے والٹن نے 42، براؤوا اور پرکنز نے 30-30 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پاکستان کے بولرز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، خاص طور پر رومان رئیس جنہوں نے صرف 3 اوورز میں 4 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ عامر یامین اور سہیل تنویر نے بھی 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔