اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت خلوص دکھانا چاہتی ہے تو 31 جنوری کے بجائے ابھی دکھائے، 31 جنوری میں بھی کوئی دیر نہیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے، ملاقات ہوئی تو مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا، ہماری سادہ سی درخواست تھی کمیشن بنائیں کہ 9 مئی کو کیا ہوا؟ کمیشن میں سب بات کریں گے ایک دن میں کمشین کا فیصلہ نہیں آنا تھا۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ نہیں ہونے دینا تو پھر اس طرح نہیں چلے گا، اگر حکومت سوچ رہی ہے کہ 8/9 فروری کو عوام کی رائے پر جس طرح مٹی ڈالی گئی ویسی اس معاملے پر ہوئی تو ہم حصہ نہیں بنیں گے، ہم اصول پر کھڑے رہیں گے اور اپنی اصولی پوزیشن کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم میں سے ہر ایک اس وقت ایسی صورت سے دوچار ہے جس سے کسی کو دوچار نہیں ہونا چاہیے، بیسیوں مقدمے ہم سب پہ بنے ہوئے ہیں کسی وقت بھی  ہماری ازادی سلب ہو سکتی ہے، ہم پر حملے ہوئے ہیں، کل حامد رضا کے مدرسے پر حملہ ہوا ہے، ہمیں دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے پیکا ایکٹ پر رد عمل میں کہا کہ یہ ایک سیاہ دور ہے جس سے ہم گزر رہے ہیں، جو بھی قانون سازی کی جا رہی ہے وہ عوام کے خلاف ہے، قانون سازی عوام کے حقوق کو سلب کرنے کے لئے کی جا رہی ہے، یہ وہی معاملہ ہے جو الیکشن کے مینڈیٹ پہ ڈاکہ پڑا یہ چاہتے ہیں کہ کوئی بول بھی نہ سکے، آپ سوشل میڈیا پر کوئی بات کرتے ہیں تو آپ کو دبوچ لیا جائے یہ قانون سازی اس لئے کی جارہی ہے، ملک میں قبرستان جیسی خاموشی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کی جا رہی ہے بانی پی ٹی

پڑھیں:

امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کی ٹیم آئندہ سال جنوری میں ایک اور تفصیلی آڈٹ کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ امریکی ماہرین کے آڈٹ کے لیے تمام تیاری مکمل رکھیں۔ ٹیم پاکستان کی ایوی ایشن سسٹم، فلائٹ سیفٹی، طیاروں کی مینٹیننس اور آپریشنل معیار کا جامع جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت دیگر ملکی ایئر لائنز نے اپنی تکنیکی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ستمبر میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے پاکستان میں ابتدائی آڈٹ کیا تھا، جس میں سی اے اے کے متعدد شعبہ جات اور ایئر لائنز کے طیاروں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ جنوری میں ہونے والا نیا آڈٹ اگر کامیاب رہا تو پاکستانی ایئر لائنز کے لیے امریکا کی براہ راست پروازیں بحال کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی — جو کئی برسوں سے معطل ہیں۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق براہ راست پروازوں کی بحالی نہ صرف پاکستانی مسافروں کے لیے سہولت فراہم کرے گی بلکہ ملکی ہوا بازی کے شعبے کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • سلمان اکرم راجہ کی اسپتال آمد، شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
  • پاک افغان جنگ بندی میں توسیع، طالبان کا خلوص ایک ہفتے میں واضح ہوجائے گا، ماہرین
  • خیبرپختونخوا میں کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں، ہم سب ایک پیج پر ہیں: سہیل آفریدی