اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ کیوں رُکوایا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ بند کرانے کا عدالتی حکم سامنے آگیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالتی آرڈر میں تحریر کروایا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ سامنے آ گیا، جس میں  شیر افضل مروت کو کمرہ عدالت تک رسائی کی اجازت نہ دیے جانے کو عدالتی حکم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آرڈر میں لکھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے تحریر کروایا کہ شیر افضل مروت کو جیل داخلے سے روکا جائے۔ 

حکم نامے کے مطابق عدالت کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال خان نے بتایا کہ شیر افضل مروت کمرہ عدالت میں داخلہ چاہتے ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ شیر افضل مروت توشہ خانہ ٹو کیس میں ڈیفنس کے وکیل ہیں، جس پر بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت کو اس کیس میں پیش ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ جیل آفیسر کا موقف کیس کی مزید سماعتوں کے لیے ریکارڈ پر لایا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کہ شیر افضل مروت میں داخلہ عدالت کو

پڑھیں:

توشہ خانہ ٹو کیس: جج شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے

—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کرنے والے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان اڈیالہ جیل پہنچ گئیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن نوشیروان برکی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی نقوی اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع
  • اڈیالہ جیل کےسپرنٹنڈنٹ عمران خان کو تنگ کر تے ہیں، علیمہ خان
  • توشہ خانہ ٹو کیس: جج شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • ( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی قانونی کوششیں تیز
  • عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلیے علیمہ خان عدالت پہنچ گئیں
  • علیمہ خان کا عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع
  • ملک میں ایک شخص کی مرضی چل رہی ہے( عمران خان)
  • پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اور باپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے، عمران خان