اسلام آ باد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیکا ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کردیا گیا جس پر پی ٹی آئی نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، صحافیوں نے بھی پریس گیلری سے واک آوٹ کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی صدارت میں شروع ہوا، پیکا ایکٹ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور کرانے کے لئے وقفہ سوالات کی کارروائی آج کے لئے معطل کردی گئی، وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک سینیٹر شیری رحمٰن نے پیش کی۔
بعدازاں پیکا ایکٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا گیا جسے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، بل پیش ہوتے ہی صحافیوں نے احتجاجاً سینیٹ سے واک آوٹ کردیا۔
سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے شورشرابا شروع کردیا اور ایوان میں نعرے بازی کی، پی ٹی آئی ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور احتجاج کرتے ہوئے ڈیسک بجائے اور ساتھ ہی نعرے لگائے کہ "لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی"۔
بعدازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے واک آوٹ اور پی ٹی آئی کے احتجاج پر پیکا ایکٹ ترمیمی بل متعلقہ سینیٹ کمیٹی کے سپرد کردیا اور اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔
دریں اثنا صحافیوں کے واک آوٹ پر پی ٹی آئی اراکین سینیٹ صحافیوں کی حمایت کے لئے پریس گیلری پہنچے، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز دیگر اراکین کے ہمراہ پریس گیلری آئے ان کے ساتھ سینیٹر عون عباس، سینیٹر ہمایوں خان مہمند، سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر سیف اللہ نیازی، سینیٹر فوزیہ ارشد اور سینیٹر فلک نازچترالی بھی شامل تھے۔
پریس گیلری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ ہم پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، حکومت کو ایسے قوانین پاس کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، یہ قانون صحافیوں اور پی ٹی آئی کو دبانے کے لئے بنایا جارہا ہے، صحافیوں کا نقطہ نظر مختلف ہوسکتا ہے، صحافیوں کے ساتھ پی ٹی آئی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، یہ قانون اصل میں پی ٹی آئی کے خلاف ہے لیکن زد میں صحافی آگئے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز پیکا ترمیمی بل 2024 اور ڈیجٹیل نیشن پاکستان بل 2024 کی منظوری دی تھی اب اسے سینیٹ سے منظور کرایا جانا ہے۔

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر مشاورت

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ ترمیمی بل پریس گیلری پی ٹی آئی کے لئے میں پی

پڑھیں:

لاہور: اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج

—فائل فوٹو

لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ قومی اداروں کے خلاف نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست: حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری

پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے فریقین سے 1 ماہ میں جواب طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج، مظاہرین کی شدید نعرے بازی
  • لاہور: اہم شخصیات کی نازیبا ویڈیو بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج
  • پہلگام حملہ، کشمیری مسلمان بھارتی صحافیوں کی جانبدارانہ رپورٹنگ پر سراپا احتجاج
  • مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
  • مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
  • قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ میں پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل منظور،پاکستانیوں کو شہریت نہیں چھوڑنی پڑے گی،ڈی جی پاسپورٹس
  • قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ میں پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست: حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری
  • پی پی کا کینالز منصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، سینیٹ سے واک آؤٹ
  • سینیٹ اجلاس میں پی پی کا کینالز مںصوبے پر حکومت کے خلاف احتجاج، واک آؤٹ کرگئے