ایف بی آر حکام کو گاڑیاں فراہم کیا جانا اہم ضرورت ہے، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایف بی آر حکام کو گاڑیاں فراہم کیا جانا اہم ضرورت ہے، گاڑیوں کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قائمہ کمیٹی کے خط پر ردعمل دے دیا۔
لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 8 کروڑ سے زائد کےخریداری ٹینڈروں کی رسیدیں موجود نہیں، کوالٹی کو نظر انداز کرتے ہوئے 2 کروڑ 12 لاکھ کے کیمرے خریدے گئے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر اہلکار دفتروں میں بیٹھ کر کام جاری نہیں رکھ سکتے، ٹیکس وصولی بہتر کرنے کیلئے افسران کو فیلڈ میں جانا پڑے گا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ گاڑیاں فراہم کرنے والی تمام کمپنیاں پاکستانی ہیں، کسی کمپنی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔
خیال رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ایف بی آر افسران کےلیے گاڑیوں کی خریداری روکنے کےلیے گزشتہ روز خط لکھا تھا۔
اپنے خط میں ان کا کہنا تھا کہ خریداری کے عمل میں شفافیت پر سمجھوتا کیا گیا، پرچیز آرڈر کینسل کیا جائے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی کا وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ ایف بی آر کی طرف سے 1010 گاڑیاں خریدنے پر سینیٹ کمیٹی کو تحفظات ہیں، کمیٹی ممبران نے گاڑیوں کی خریداری میں اوپن بڈنگ نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سلیم مانڈوی والا نے خط میں کہا تھا کہ گاڑیوں کی خریداری کے عمل کو مس مینجمنٹ اور ممکنہ بدنیتی سمجھا گیا، گاڑیوں کی خریداری کے عمل میں شفافیت پر سمجھوتا کیا گیا، خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانا بنیادی اصول ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب گاڑیوں کی خریداری میں شفافیت خریداری کے ایف بی ا ر
پڑھیں:
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب زیرو پلاسٹک اور زیرو پلوشن ڈے منا رہا ہے، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزی---فائل فوٹوپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب زیرو پلاسٹک اور زیرو پلوشن ڈے منا رہا ہے۔
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مختلف اقدامات سے پنجاب میں ماحول کی بہتری کا پائیدار سفر آگے بڑھا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ صاف ستھرے اور سرسبز پنجاب کے لیے پختہ عزم کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پزیر ہے۔
صوبائی وزیر نے نوجوان سے کہا کہ وہ آج کے دن زمین کی حفاظت کا عہد کریں، یہ آپ کے مستقبل کا مسئلہ ہے، اس کی اہمیت سمجھیں، اس کے حل کا حصہ بنیں اور اس کی حفاظت کرنے والے بن جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئیں مل کر پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کا خاتمہ کریں اور آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی خطرات سے محفوظ بنائیں۔