2025-09-18@18:24:39 GMT
تلاش کی گنتی: 479

«کسی بھی جارحیت کو»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی کونسل نے بدھ کے روز برلن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے۔ چانسلر فریڈرش میرس نے اس تنظیم کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر فرینکفرٹ میں ایک یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی کونسل کا قیام دوسری عالمی جنگ کے پانچ سال بعد فرینکفرٹ میں عمل میں آیا تھا۔ یہ تنظیم خود کو جرمن یہودی برادری کی سیاسی، سماجی اور مذہبی نمائندہ تصور کرتی ہے۔ اس کونسل کے صدر یوزیف شُسٹر نے کہا، ''جرمنی کو اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا واضح اظہار کرنا چاہیے۔‘‘ شُسٹر نے چانسلر میرس پر زور دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں سیاست، جمہوریت اور نظام کو مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ آج پاکستان کے داخلی اور خارجی محاذ پر بنیادی نوعیت کے سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ 15 ستمبر کو پوری دنیا میں عالمی یوم جمہوریت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ جمہوری ریاستیں اپنے اپنے ملک میں پہلے سے موجود جمہوریت کو نہ صرف اور زیادہ مضبوط کریں بلکہ اس نظام کو عوام کے مفادات کے تابع کر کے اس کی ساکھ کو بہتر بنائیں۔ اگرچہ دنیا کے نظاموں میں جمہوریت کوئی آئیڈیل نظام نہیں ہے۔ لیکن آج کی جدید ریاستوں میں جو بھی نظام ریاست کو چلارہے ہیں ان میں جمہوری نظام ہی کو اہمیت...
    معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بھٹ مختصر علالت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں انتقال کرگئے۔ عبدالغنی بھٹ کی عمر قریباً 90 برس تھی، وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ افسوسناک خبر ؛ مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت راہنما و سابق چیئرمین کُل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بھٹ بھی آزادی کشمیر کا خواب دل میں سجائے اللہ کو پیارے ہو گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین pic.twitter.com/3CRwN1JJQj — Asaad Fakharuddin???? (@AsaadFakhar) September 17, 2025 مرحوم نے فارسی، اقتصادیات اور سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگریاں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 ) پاکستان سمیت 16 ممالک نے غزہ کے محصور عوام کے لئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس قافلے کے خلاف کسی بھی غیر قانونی یا پرتشدد اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا پاکستان، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر، سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچانا ہے اور اس مشن کے خلاف کوئی بھی رکاوٹ یا خلاف ورزی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے منافی ہوگی...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔  انہوں نے اسرائیل کی صورتحال کو قدیم یونانی ریاست اسپارٹا سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ملک کو ایک "سُپر اسپارٹا" کی طرح سخت حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ قطر کئی ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیل کا اقتصادی محاصرہ کر رہا ہے اور چین بھی اس عمل میں شریک ہے۔ ان کے مطابق یہ ممالک اسرائیل کو میڈیا ناکہ بندی اور معاشی دباؤ کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیتن...
    دوحہ میں قطر کی میزبانی میں ہونے والے اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اعلامیہ میں اسرائیلی جارحیت اور اس کے جنگی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں تمام ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی معطل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عرب اور مسلم رہنماؤں سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قطر کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت خطے میں امن کے کسی بھی کاوش اور امکان پر کاری ضرب لگاتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شریک تمام ممالک کے سربراہان نے کہا کہ ہم ریاست قطر پر اسرائیل کے بزدلانہ اور غیر قانونی حملے...
    15 ستمبر کو دنیا بھر جمہوریت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس اہم دن کے موقع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ’’جمہوری استحکام میں خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین کو مدعو کیا گیا۔ ان سے ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ عظمیٰ بخاری (صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب) جمہوریت محض ایک لفظ نہیں، یہ بہت وسیع عمل ہے جس کے مختلف درجے اورحلقے ہیں۔ سب سے پہلے دیکھنا یہ ہے کہ کیا گھر میں جمہوریت ہے؟ اسی طرح کام کی جگہ، پھر معاشرہ اور پھر ایوان ہے لہٰذا جمہوریت کے تمام درجات اور حلقوں میں جمہوری رویوں کا ہونا اور ان...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جج منظر علی گل نے تحریر کیا۔ عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا جو سزا کے دن عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی سزا فیصلے میں پی ٹی آئی...
    سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ہدف صرف بھارت کو ہرانا نہیں، بلکہ ایشیا کپ جیتنا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ہر میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے پر فوکس کرنا چاہیے، چاہے کسی بڑی ٹیم سے شکست کیوں نہ ہو۔ وسیم اکرم نے کہا ،میں نے ہمیشہ بھارت کے خلاف میچز سے لطف اٹھایا، اور ہمارے مخالفین نے بھی ایسا ہی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کل ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ Post Views: 4
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، تاہم متفقہ بیان میں اسرائیل کا براہ راست ذکر نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے متنازع آباد کاری میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، یہ جگہ ہماری ہے۔ اسرائیل کے قطر پر حملے کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے کے لیے ایک ایسے وقت کا انتخاب کیوں کیا، جب عالمی برادری پہلے سے جاری فوجی جارحیتوں سے بے زاری کا اظہار کر رہی ہے؟ اب حالت یہ ہے کہ اسرائیل، جس ملک...
    تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطر پر حالیہ فضائی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے امریکی آپریشن سے تشبیہ دی ہے۔ ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ 11 ستمبر امریکا کے لیے سب سے المناک دن تھا، اسی طرح 7 اکتوبر یہودی عوام کے لیے بدترین المیہ ہے۔ ان کے مطابق امریکا نے نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کو جہاں پایا ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ جہاں بھی تھے، انہیں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بھی اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے قطر میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمہ دار تھے۔...
    اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطر پر اسرائیلی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے امریکی آپریشن سے مشابہ قرار دیا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے کہا کہ کل 11 ستمبر کی برسی ہے، وہ دن جب امریکا پر تاریخ کا بدترین دہشت گرد حملہ ہوا۔ ہمارے لیے بھی ایک “11 ستمبر” ہے، اور وہ ہے 7 اکتوبر، جب دہشت گردوں نے یہودی عوام کے خلاف ہولوکاسٹ کے بعد سب سے سنگین ظلم ڈھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے 11 ستمبر کے بعد یہ عہد کیا تھا کہ دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر جہاں کہیں بھی ہوں، انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اسی مقصد کے...
    حکومت کی جانب سے غیر ضروری ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے فیصلے کے بعد ملک بھر کی فارمیسیز پر اب تقریباً تمام دوائیں بآسانی دستیاب ہیں۔ فارماسیوٹیکل صنعت کے نمائندوں اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کئی برسوں سے جاری قلت ختم ہوگئی ہے اور بلیک مارکیٹ میں منافع خوری پر بھی قابو پایا گیا ہے۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے چیئرمین توقیر الحق نے بتایا کہ ماضی میں انسولین، ٹی بی کی دوائیں اور حتیٰ کہ عام درد کش ادویات جیسے پیناڈول بھی مارکیٹ سے غائب رہتی تھیں کیونکہ حکومتی مقررہ قیمتیں پیداواری لاگت سے کم تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی اور خام...
    وفاقی حکومت نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) سمیت بیچ فور میں شامل بجلی کی تقسیم کار دیگر کمپنیوں کی نجکاری کیلئے تیاری شروع کردی  جب کہ نجکاری کمیشن نے پاور ڈویژن سے تفصیلات طلب کرلیں۔ رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن کی ہدایت پر میپکو انتظامیہ نے کمپنی کی بیلنس اور آف بیلنس شیٹس کی صفائی کا کام بھی شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق نجکاری کمیشن نے بیچ فور میں شامل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی تیاری کا کام تیز کردیا ہے۔ لیسکو و میپکو کی نجکاری کے حوالے سے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ میپکو کی نجکاری کیلئے پاور ڈویژن سے درخواست کی گئی ہے کہ...
    وفاقی حکومت نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) سمیت بیچ فور میں شامل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن نے پاور ڈویژن سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جب کہ پاور ڈویژن کی ہدایت پر میپکو انتظامیہ نے کمپنی کی بیلنس اور آف بیلنس شیٹس کی صفائی کا کام بھی شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق نجکاری کمیشن نے بیچ فور میں شامل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی تیاری کا کام تیز کردیا ہے اور لیسکو و میپکو کی نجکاری کے حوالے سے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ میپکو کی نجکاری کیلئے پاور ڈویژن سے درخواست...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے ضبط کی گئی اسمگل شدہ گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر ریگولرائز کرنے میں ملوث ایف بی آر افسران و اہل کاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ایف بی آر نے اگست 2021ء میں ضبط شدہ اسمگلڈ گاڑیوں کی نیلامی کے بعد ہونے والی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے وی بوک (WeBOC) نظام میں آکشن ماڈیول متعارف کرایا تھا، اس کے ذریعے موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز (ایم آر ایز)کو یہ سہولت دی گئی کہ وہ گاڑیوں کے نیلامی ریکارڈ کو آن لائن چیک کر سکیں تاکہ دستی اور کاغذی تصدیق پر انحصار کم ہو اور خریداروں کو شفافیت کے ساتھ سہولت میسر آئے۔ ایف بی آر کے مطابق تاہم جولائی 2025ء...
    چین نے بیجنگ میں منعقدہ شاندار فوجی پریڈ کے دوران اپنا جدید ترین بین البراعظمی میزائل DF-5C کی رونمائی کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حیرت انگیز میزائل کی خصوصیات ناقابل یقین ہیں جو ماہرین کے بقول دنیا کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کے اس میزائل کی رینج 12 ہزار سے 20 ہزار کلومیٹر تک ہوسکتی ہے یعنی یہ میزائل بیک وقت امریکا اور یورپ سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ چین کا یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) دراصل Liquid-fuel سائلوز سے لانچ کیا جاتا ہے اور یہ بیک وقت متعدد جوہری وارہیڈز (MIRVs) لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ چینی ماہرین کے بقول میزائل DF-5C کسی ملک کے میزائل شکن دفاعی فضائی نظام...
    اسرائیل کے خود ساختہ دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں اور یرغمالیوں کی رہائی پر ناکامی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مظاہرے وسعت اور شدت پکڑتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی محفوظ نہیں رہی۔ عوام کی بڑی تعداد نے آج اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کیا جس کے دوران وہاں ایک ٹینک کو بھی آگ لگادی گئی۔ ٹینک میں لگی آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے ساتھ کھڑی اسرائیلی فوجی اہلکار کی ایک کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹینک اور گاڑی دونوں جل کر خاکستر ہوگئے۔ متاثرہ گاڑی کے مالک اسرائیلی فوجی اہلکار نے...
    اسرائیل کے متنازع دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف عوامی غصہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ خصوصاً غزہ میں پھنسے اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی میں ناکامی اور حکومت کی جارحانہ حکمتِ عملی پر عوام سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق  مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کرتے ہوئے نہ صرف نعرے بازی کی بلکہ ایک آئل ٹینکر کو آگ لگا دی، جو ساتھ کھڑی ایک اسرائیلی فوجی کی گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گیا۔ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ مظاہرے میں شریک بعض افراد کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج غزہ میں قید 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی...
    اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیلاب کے دوران حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے لوگ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگوں اور ان کے مال مویشیوں کے لیے کھانے کو کچھ نہیں، ملک میں گندم کی قلت ہے لیکن حکمران بیرونی دوروں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک سال میں بین الاقوامی تجارت کے خسارے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات میں کمی آئی ہے۔ ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے مستحکم رکھا گیا ہے جو اب بڑھنے والا ہے۔ یہ بھی...
    راولپنڈی: امریکا کی جانب سے ڈاک پر نئی ٹیکس اور ڈیوٹی پالیسی کے نفاذ کے بعد پاکستان سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک نے امریکا کو ڈاک بھیجنے کا سلسلہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ پاکستان پوسٹ حکام کے مطابق امریکا نے 25 جولائی کو ایگزیکٹو آرڈر نمبر 14324 کے تحت ڈیوٹی فری سہولت ختم کر دی تھی، جس کے بعد اب امریکا کو بھیجے جانے والے ہر قسم کے ڈاک پر ڈیوٹی اور ٹیکس عائد ہوگا۔ اس اقدام کے باعث خدشہ ہے کہ بھیجی گئی ڈاک واپس لوٹا دی جائے، لہٰذا پاکستان پوسٹ نے امریکا کے لیے بُک میل کی ترسیل روک دی ہے۔ امریکا کے اس فیصلے سے عالمی سطح پر ڈاک کا نظام بری...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، حالیہ سیلاب سے پوری پوری بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں، ہم اس چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرچکا ہے، جب کہ آبپاشی اسٹرکچر کو بچانے کے لیے چناب میں ہیڈ قادر آباد بند دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔  سائنسی اعتبار سے سیلاب آنے کی وجہ گلوبل وارننگ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے...
    سی این این کے مطابق کاربن کے اخراج میں مسلسل اضافے کی وجہ سے سمندر ماحول سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں پی ایچ لیول کم ہو رہا ہے اور پانی تیزابی ہوتا جا رہا ہے۔ اس عمل سے سمندری جاندار اور ماحولیاتی نظام متاثر ہو رہے ہیں۔ مطالعے کے مرکزی محقق اور ماہر حیاتیات میکسیمیلیان باؤم نے کہا کہ چونکہ سمندری تیزابیت مرجان اور خول جیسی کیلشیم سے بنی ساختوں کو نقصان پہنچاتی ہے، ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ آیا شارک کے دانت بھی متاثر ہو سکتے ہیں، خصوصاً وہ اقسام جو منہ کھلا رکھ کر تیرتی ہیں اور مسلسل سمندری پانی کے رابطے میں رہتی ہیں۔...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تعمیر گیارہ منزلہ ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس ہاسٹل میں 126 کمروں کی تعمیر کی جا رہی ہے جسے پانچ ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کام کی رفتار کے ساتھ معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے اکیڈمی کے سوئمنگ پول کا بھی دورہ کیا اور زیر تربیت پولیس افسران کے درمیان سوئمنگ مقابلے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے پروبیشنرز اور انسٹرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر داخلہ نے کلاس رومز، آفیسرز میس اور کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور زیر تربیت افسران...
    سپریم کورٹ میں آج مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں زرعی زمین تنازعہ، منشیات سمگلنگ، ریپ، مالی فراڈ اور جعلی ڈگری سے متعلق کیسز شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے آئس اسمگلنگ کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی عدالت نے بعض مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں جبکہ بعض میں سخت ریمارکس کے بعد درخواستیں مسترد کردیں۔ زرعی زمین تنازع میں ضمانت بعد از گرفتاری سپریم کورٹ نے زرعی زمین تنازع میں ملوث ملزم عبدالحمید کی دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے جعل سازی...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلوف (گلیشیائی جھیل کے پھٹنے) کی پیشگی اطلاع دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے تین چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: غذر کا چرواہا وصیت خان ہیرو بن گیا، وزیراعظم کی جانب سے خراج تحسین وزیرِ اعظم نے تینوں نوجوانوں کے بہادرانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے بروقت اقدام کی بدولت مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کے دیے گئے الرٹ کی بدولت علاقے کو بروقت خالی کرایا گیا اور 300 سے زائد قیمتی انسانی جانیں محفوظ ہوئیں۔ انسانی خدمت کا یہ عمل ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا...
    پونے(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر پونے میں شوہر کو جگر کا ٹکڑا بطور عطیہ دینے والی خاتون نجی اسپتال میں جگر کی پیوندکاری کے بعد شوہر سمیت جان کی بازی ہار گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنے والی خاتون، کامنی اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی، چند روز قبل ہی کامنی نے اپنے شوہر، بپو کومکر کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کیا تھا، اس کے شوہر کی بھی موت واقع ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 15 اگست کو بپو کمار نامی مریض کا جگر ٹرانسپلانٹ ہوا جس کے لیے اس کی اہلیہ، کامنی کومکر نے اپنا جگر عطیہ کیا تھا۔ سرجری کے دو دن بعد بپو کومکر کی طبیعت...
    ماہِ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے بعد یکم ربیع الاول 26 اگست بروز منگل کو ہوگی۔ اس حساب سے عید میلادالنبی ﷺ 6 ستمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی، جو کہ اتفاق سے یومِ دفاعِ پاکستان کے دن آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی واضح رہے کہ یومِ دفاع پاکستان ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات منعقد ہوتے ہیں، جبکہ افواجِ پاکستان کی جانب سے پرچم کشائی اور یادگارِ شہدا پر سلامی پیش کی جاتی...
    لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر اخلاق بافتہ تقریب، فوٹو شوٹ اور ویڈیوز بنانے پر پنجاب حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے تقریب کے انعقاد کا نوٹس لیتے ہوئے غیر اخلاقی ایونٹ منعقد کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ لاہور پولیس مزید ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے ماررہی ہے۔  حکومت نے سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آنے پر حکومت پنجاب نے سخت نوٹس لیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پارٹی یا فوٹو شوٹ کے نام پر فحاشی کا پرچار  سخت قانونی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی، غیر اخلاقی حرکات کی کسی...
    سروں کے شہنشاہ، قوالی کے بے تاج بادشاہ اور موسیقی کی دنیا کے روشن ستارے استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے. 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کی فضاؤں میں پیدا ہونے والے نصرت فتح عل خان نے اپنے استاد مبارک علی خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کر کے قوالی کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔ نصرت فتح علی خان کی دم مست قلندر علی علی جیسی قوالیاں دنیا بھر میں مقبول ہوئیں اور انہوں نے صوفیانہ کلام کو نئی نسل تک ایک نئے انداز میں پہنچایا۔ 1971 میں حق علی علی سے ملنے والی پہلی عوامی پذیرائی کے بعد انہوں نے ایک ہزار سے زائد قوالیاں، 125 البمز ریلیز کیے اور گنیز...
    ( ویب ڈیسک)100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی نیشنل سیونگز سینٹر لاہور میں ہوئی۔  ملک بھر میں مخصوص کمرشل بینک کی شاخوں کے کسی بھی دفتر  قومی بچت کے مراکز سے پرائز بانڈ خریدے جاسکتے ہیں۔  بانڈ ہولڈر انعامات جیت سکتے ہیں جبکہ ان کی سرمایہ کاری کی رقم کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ وہ بغیر کسی کٹوتی کے کسی بھی وقت انعامی بانڈز واپس کرکے رقم حاصل کرسکتے ہیں۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان     پہلا انعام جیتنے والے کو 7 لاکھ روپے کی بھاری رقم ملے گی جہاں دوسرے فاتح کے لیے دو لاکھ روپے کے تین انعامات ہیں، تیسرے انعام کے فاتحین کو ایک ہزار روپے دیے...
    کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت دفاع کی ضمانت ہے،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلر بلیک میلنگ کر رہا ہے نہ ہی یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے اثاثے پاکستان کے دفاع کے لیے ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی، نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا، مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے دوسری جنگ...
    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے ہیں۔  نازیہ حسن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے اپنے منفرد انداز اور خوبصورت آواز سے پاپ موسیقی کو پاکستان میں متعارف کروایا یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستان میں پاپ گلوکاری کی بانی بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے گانے آج بھی مداحوں میں بےحد مقبول ہیں وہ صرف ایک گلوکارہ نہیں بلکہ نوجوان خواتین کی آئیکون تھیں، جنہوں نے خواتین کو موسیقی کی دنیا میں اپنی جگہ بنانے کا حوصلہ دیا۔ ان کی یاد میں آج بھی ان کے چاہنے والے ان کے گانوں کو سنتے اور ان کی شخصیت کو یاد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے سری لنکا کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ حقوق کی پامالیوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے، اصلاحات پر عملدرآمد اور ماضی میں ہونے والے بین الاقوامی جرائم پر انصاف یقینی بنانے کے تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائے۔انہوں نے کہا ہے کہ سری لنکا کی قیادت نے حقوق کی پامالیوں کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی، قانون کی عملداری قائم کرنے اور تفریق و تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کر کے ماضی سے چھٹکارا پانے کے وعدے کیے ہیں جنہیں عملی جامہ پہنانے کے لیے اسے ایک جامعہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ Tweet URL اس عمل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت نے آج پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر 253 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا۔ ان اعزازات میں ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس شامل ہیں۔اس موقع پر صدر مملکت نے ان تمام شخصیات کو ان کے کارہائے نمایاں پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اعزازات ان کی قوم اور ملک کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دیے گئے ہیں۔ان اعزازات میں سے 7 افراد کو ستارہ شجاعت، 20 کو ستارہ امتیاز، 30 کو تمغہ امتیاز اور 196 کو پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز دیا گیا۔ ان اعزازات میں صحافت کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے کئی معروف صحافی بھی شامل ہیں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان تھے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پرچم کشائی کی، سپریم کورٹ کے ججز بھی پرچم کشائی تقریب میں شریک تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ  لاہور میں 4 لاکھ روپے میں اپنے گھر کے مالک بنیں ، الکبیر ٹاؤن کے مالک چوہدری اورنگزیب نے کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کے لیے زبردست اعلان کر دیا۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے...
    بھارت کے معروف یوٹیوبر اوربگ باس کے سابق امیدوار ارمان ملک اور ان کی دونوں بیویاں پائل ملک اور کرتیکا ملک ایک بڑے قانونی بحران میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ان تینوں کو دو مختلف کیسز میں 2 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ۔   ہندو میرج ایکٹ کی خلاف ورزی درخواست گزار  دیویندر راجپوت  نے الزام عائد کیا ہے کہ ارمان ملک نے نہ صرف دو بلکہ مبینہ طور پر چار شادیاں کر رکھی ہیں، جو کہ ہندو میرج ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس قانون کے مطابق کوئی بھی ہندو مرد ایک وقت میں صرف  ایک شادی کر سکتا ہے، جب تک اس کی پہلی...
    کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ساتویں روز بھی انٹرنیٹ سروس بند ہے.سکیورٹی خدشات کے باعث بند کئے گئے موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی وجہ سے صوبے میں کاروبار زندگی شدید متاثر ہے۔انٹرنیٹ کے بند ہونے کی وجہ سے تاجر، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر حتیٰ کہ میڈیا پرسنز بھی متاثر ہیں، آن لائن کاروبار کرنے والے لوگ کاروبار بند ہونے سے مشکلات کا شکار ہیں۔سکیورٹی خدشات کے باعث محکمہ داخلہ کی درخواست پر موبائل انٹر نیٹ سروس بند کی گئی ہے، پی ٹی اے کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لئے معطل کی گئی ہے۔
    کراچی: دنیائے کرکٹ میں لٹل ماسٹر کے نام سے معروف پاکستان کے عظیم کرکٹر و سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کی وفات کو 9 برس بیت گئے ہیں۔   حنیف محمد نے کیریئر میں لاتعداد ریکارڈز اپنے نام کیے، 21 دسمبر 1934 کو جونا گڑھ، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے حنیف محمد کے بھائیوں وزیر محمد، رئیس محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان کی والدہ امیر بی بی بھی کھیلوں سے گہرا شغف رکھتی تھیں اور متحدہ ہندستان کی ویمن بیڈمنٹن چیمپئین بھی رہیں۔ بھارت کے خلاف 1952 میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز کی 97 اننگز میں12 سنچریز اور 15 ففٹیز...
    غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں موجود حماس کے باقیماندہ اڈوں پر بھی قبضے کے بارے امریکی صدر کیساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے وزیر اعظم آفس نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق قابض اسرائیلی وزیر اعظم نے انتہاء پسند امریکی صدر کے ساتھ اس ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ میں جاری صیہونی جنگ کے خاتمے، اسرائیلی قیدیوں کی واپسی اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو دبا دینے کے ساتھ ساتھ غزہ میں حماس کے باقی ماندہ اڈوں پر بھی...
    —فائل فوٹو ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللّٰہ درانی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے زیارت کے ضلعی افسر کو ان کے بیٹے سمیت اغواء کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق ضلعی افسر اپنے بیٹے کے ساتھ سیاحتی مقام زیزری گئے تھے۔انہوں نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے گن مین اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا۔ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا ہے کہ زیارت کے ضلعی افسر اور ان کے بیٹے کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ذکاء اللّٰہ درانی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ضلعی افسر کی سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
    فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی بدولت پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رُک گئیں۔ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت  نے خطے کو ایک خطرناک طور پر بھڑکنے والی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، جہاں کسی بھی غلطی کی وجہ سے دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی اسٹریٹجک لیڈشپ کی بدولت  نا صرف انڈیا پاکستان جنگ رکی بلکہ دنیا میں جاری بہت سی جنگوں کو روکا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ محض ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد...
    طب کے شعبے سے وابستہ اور پاکستان میں جذام (کوڑھ) کے مریضوں کی مسیحا کہلانے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا سے رخصت ہوئے آج آٹھ برس بیت گئے ہیں مگران کی خدمات آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کا شمار پاکستان کی ایک ایسی عظیم محسن کی صورت میں ہوتا ہے جن کی کاوشوں کی بدولت 1996ء میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو جزام (کوڑھ) کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کرلیا گیا تھا۔ 8مارچ 1960 کو ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ جرمنی سے پاکستان آئيں تو جذام کے خاتمے کےلیے اپنی زندگی وقف کردی۔ 1988ء میں ڈاکٹر رتھ کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کی شہریت سے نوازا گیا۔’میری...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت نے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا، مستقبل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کی دہشت گرد سرگرمیوں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور کلبھوشن یادیو کیس کو بھارت کے منفی عزائم کی واضح مثالیں قرار دیا، فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین...
    غزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )اسرائیلی فوج کے سربراہ کے بعد مشیر قومی سلامتی نے بھی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے غزہ سٹی پر قبضے کے مجوزہ منصوبے کی مخالفت کر دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی مشیر تساچی ہانیگبی نے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کو حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ڈئٹھ وارنٹ قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کابینہ اجلاس میں واضح کیا کہ وہ یرغمالیوں کو بچانے کی کوشش ترک کرنے کے لیے تیار نہیں اور یہ منصوبہ یرغمالیوں کی...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے پروٹیکشن آف نیچرل سینری آرڈیننس 1966 کے تحت پچاس سے زائد مساجد کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، فیصل مسجد سمیت کئی قدیم اور حکومتی قائم کردہ مساجد بھی ان نوٹسز کی زد میں آ گئی ہیں۔ فیصل مسجد سمیت 50 سے زائد مساجد کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا، گرانے کی تیاریاں۔ ان مساجد کی تعمیر سے قدرتی مناظر کو نقصان پہنچا ہے اور یہ 1966 کے پروٹیکشن آف نیچرل سینری آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔جن مساجد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں اسلام آباد کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد بھی شامل ہے۔ اسی طرح اسلام آباد کے راول ٹاؤن میں واقع مسجد کو بھی نوٹس جاری...
    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے اور کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں تین اہم عہدے پارٹی سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیے گئے ہیں، اسی طرح زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد کے مطابق ارکان کی نااہلیت سے ایوان کو...
    ویب ڈیسک: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹاسروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔  صوبائی حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بندکی گئی۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے اور کاروباری برادری کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ دوسری جانب صدر چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ بند کرنالوگوں کے لیے معاشی مشکلات پیدا کردیتاہے، حکومت عوامی روزگار دونوں کے تحفظ کا حل نکالے۔ لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا لگ گیا، جہاں تین اہم عہدے پارٹی سے واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیے گئے ہیں، اسی طرح زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔  اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی قواعد کے مطابق ارکان کی نااہلیت  سے ایوان کو آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کے لیے اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں بھارت کو شکست فاش کے بعد 14 اگست کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیشہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، لیکن معرکۂ حق میں بھارت کو شکست فاش دینے کے بعد اس 14 اگست کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آئندہ پورا ہفتہ اقلیتی برادری کے لیے منایا جائے گا اور 11 اگست کو یومِ اقلیت پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد بھی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فتنہ کی نئی کال...
    افریقی ملک گھانا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 2 وزرا بھی شامل ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ گھانا کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق، وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات اس سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں فضائیہ کے 3 اہلکار اور دیگر حکومتی اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے۔ گھانا کے صدر نے اس واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ گھانا کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور اس حادثے...
    شور کی حساسیت اکثر نظر انداز کی جاتی ہے مگر یہ ہماری ذہنی اور جسمانی صحت پر طویل المدتی منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کانوں میں غیر حقیقی آوازیں، کن غذاؤں سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے؟ برلن کے ایک رہائشی کے مطابق جب ان کے نئے اوپر والے پڑوسی تصاویر لگاتے یا فرنیچر سجا رہے ہوتے ہیں تو معمولی شور بھی ان کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اگرچہ شور کی شدت دوسروں کو تکلیف نہیں دیتی مگر ان کے لیے یہ ایک مسلسل ذہنی دباؤ اور اضطراب کی وجہ بنتا ہے۔ دنیا کی 20 تا 40 فیصد آبادی شور کی حساسیت رکھتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی 20 سے 40 فیصد آبادی...
    اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، بٹگرام کوہستان، مری، جہلم، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2025ء) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بے شک پوری اپوزیشن کو سزائیں دے لیں یہ ملک پھر بھی نہیں چلے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنماوں کو ہونے والی 9 مئی کیسز کی سزاوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا، یہ ملک ایسے چل ہی نہیں سکتا، یہ میں نہیں کہہ رہا یہ تاریخ کہہ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت...
    پاکستانی قوم آج بھی اُن جانباز سپاہیوں کو یاد کرتی ہے جو یکم اگست 2022 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے۔ اس حادثے کو تین برس بیت چکے ہیں، مگر اُن کی قربانیاں آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔ پاکستانی تاریخ پاک فوج کی عوام کے لیے دی جانے والی بے لوث خدمات سے بھری پڑی ہے۔ جنگ ہو یا کوئی ناگہانی آفت، پاک فوج نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ ہی تنہا چھوڑا۔ ایسی ہی بے مثال عوامی خدمت کا مظاہرہ 2022 میں ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران بھی دیکھا گیا، جب فوجی جوانوں نے زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ  کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر  ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو  مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے  بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ  بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور  ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی  کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا۔ بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔  پاکستان...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا، بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے، پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ  کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر  ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو  مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے  بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ  بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور  ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی  کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا۔ بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔...
    بنگلہ دیش کی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر ممنوعہ عوامی لیگ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کو مبینہ طور پر عسکری تربیت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس بات کی تصدیق جمعرات کے روز ڈھاکہ کینٹونمنٹ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز بریگیڈیئر جنرل ناظم الدَولہ نے کی۔ بریگیڈیئر ناظم کے مطابق میجر صادق سے متعلق معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے اور وہ اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں۔ تفتیش جاری ہے، اور اگر ان کی شمولیت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے...
    آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کیلیے اہمیت نہیں رکھتا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا۔ 6...
    سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے تھانہ سٹی میانوالی کے مقدمہ 349/23کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے  گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزاسنائی جبکہ احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت  مزید :
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر سے قبل بھی کئی برسوں پہلے ایک مشہور شوبز شخصیت کی لاش کراچی کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔ اداکار محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے معروف ہدایت کار جاوید فاضل کی لاش بھی ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جسے دروازہ توڑ کر نکالا گیا۔ یہ انکشاف حالیہ دنوں اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی فلیٹس سے لاشیں ملنے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ محسن گیلانی نے بتایا کہ جاوید فاضل شوبز انڈسٹری کا ایک سینئر اور معتبر نام تھے، جنہیں شاید آج کے لوگ...
    بھارتی عدالت نے مسجد کے قریب ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے مقدمے میں بی جے پی کی سابق رکنِ پارلیمنٹ اور انتہا پسند ہندو رہنما سادھوی پرگیہ ٹھاکر سمیت سات افراد کو 17 سال بعد بری کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جج اے کے لاہوتی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے اخلاقیات یا عوامی رائے پر نہیں دیے جا سکتے۔ عدالت میں مدعا علیہان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ اس کیس میں ملزمان کے خلاف کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ یاد رہے کہ 26 ستمبر 2008 کو ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں میں ایک مسجد کے قریب نماز جمعہ کے وقت موٹر سائیکل میں نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔ اس بم دھماکے میں...
    اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں نے غزہ میں جاری مظالم پر اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز بلند کر دی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت پر فوری طور پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔ اسرائیلی معاشرے کے فنکار، مصنفین اور دانشوروں کی ایک بڑی تعداد نے حالیہ دنوں میں ایک مشترکہ احتجاج کے دوران کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری حملے ناقابلِ قبول ہیں اور عالمی برادری کو ان مظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے غزہ میں نسل کشی کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں، ٹرمپ کی قریبی اتحادی بھی اسرائیل کیخلاف بول پڑیں مظاہرین...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے اس سرکلر کو غیرآئینی قرار دیا ہے جس کے تحت پنشنر والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کے پنشن کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں  سندھ حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ  یہ  سرکلر اپنے آغاز سے ہی  غیر آئینی اور کسی قانونی اثر کے بغیر ہے اور اسے پنشنر کی وفات کے وقت زندہ رہنے والی بیٹی کے پنشن کے حق کو ختم کرنے کے لیے  استعمال نہیں کیا جا سکتا۔  جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے قرار دیا کہ پاکستان...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں‘وقت آگیا ہے فلسطینی ریاست کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے‘پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے‘ بھارت جب بھی کمپوزٹ ڈائیلاگ کرنا چاہے گا ہم تیار ہیں‘ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے۔اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین کیلئے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس سے خطاب اور بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یو این کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بھرپور بیان...
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، گالی گلوچ اور ہاتھا پائی کے بعد صورتحال ایوان سے نکل کر اسمبلی احاطے تک جا پہنچی، جہاں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے واقعے کے بعد اپوزیشن کے دو ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان میں جھڑپ کے بعد جب اپوزیشن ارکان پریس ہال سے باہر نکل رہے تھے تو دو نا معلوم افراد ان سے مبینہ طور پر ٹکرا گئے، جنہوں نے بعد ازاں اپوزیشن ارکان کو گالیاں دیں۔ اس ناخوشگوار صورتِ حال میں اسمبلی سیکیورٹی فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں فریقین کو علیحدہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن...
    امریکی یورپی ’’ٹیرف یونین‘‘کا دوسرا رخ: عالمگیریت کے زوال کا خمیازہ کون بھرے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے 15 فیصد شرح محصولات پر معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یورپی یونین پہلے کی نسبت امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی، امریکی فوجی سازوسامان کی خریداری بڑھائے گی اور 150 ارب ڈالر کی امریکی توانائی مصنوعات خریدے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ دونوں 15 فیصد یکساں شرح محصولات پر متفق ہو گئے ہیں، جس میں گاڑیوں سمیت دیگر تمام اقسام کی اشیا شامل ہوں گی۔ وان...
    مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے ایئربلیو طیا رہ حادثے کو 15 برس بیت گئے لیکن افسوس ناک واقعے میں اپنوں کے بچھڑ جانے کا غم آج بھی تازہ ہیں۔بدقسمت طیارے نے7 بجکر 41 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھری اور 9 بجکر 41 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر قائم کنٹرل ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا اور اسی دوران جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں 6 کریو ممبران سمیت 152 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔حادثے کے تحقیقات کرنے والے سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے اپنی رپورٹ میں پائلٹ کو فلائنگ ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیوں پر حادثے کا ذمہ دار قرار دیا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے خود کو غیر...
    اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے ایئربلیو طیا رہ حادثے کو15سال بیت گئے، لیکن افسوس ناک واقعے میں اپنوں کے بچھڑ جانے کا غم آج بھی زندہ ہے. بدقسمت طیا رے نے7بجکر41منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھری اور 9 بجکر 41منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر قائم کنٹرل ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا۔ اور اسی دوران جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں 6 کریو ممبرا ن سمیت 152مسافرجاں بحق ہوئے تھے.  حادثے کے تحقیقات کرنے والے سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ نے اپنی رپورٹ میں پائلٹ کو فلائنگ ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیوں پر حادثے کا ذمہ دار قرار دیا. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے خود کو...
    عراق میں مقیم اعلی دینی مرجع نے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی رژیم کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے وہاں رونما ہونیوالی بڑی انسانی تباہی کو فی الفور روکنے پر تاکید کی ہے اسلام ٹائمز۔ عراق میں مقیم اعلی دینی مرجع آیت اللہ سید علی السیستانی نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے خلاف تقریباً 2 سالوں سے جاری مسلسل قتل و غارت و تباہی کہ جس میں نہ صرف لاکھوں عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں بلکہ شہروں کے شہر اور اکثر رہائشی عمارتیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، کے بعد غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، خصوصا خوراک کی شدید قلت...
    عراق میں مقیم اعلی دینی مرجع نے غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی رژیم کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے وہاں رونما ہونیوالی بڑی انسانی تباہی کو فی الفور روکنے پر تاکید کی ہے اسلام ٹائمز۔ عراق میں مقیم اعلی دینی مرجع آیت اللہ سید علی السیستانی نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے خلاف تقریباً 2 سالوں سے جاری مسلسل قتل و غارت و تباہی کہ جس میں نہ صرف لاکھوں عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں بلکہ شہروں کے شہر اور اکثر رہائشی عمارتیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، کے بعد غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، خصوصا خوراک کی شدید قلت...
    فرانس کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان پر جہاں اسرائیل اور امریکا نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے وہیں اکثر ممالک نے اس فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے فرانسیسی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے اسی طرح کے "مثبت اقدامات" اٹھائیں۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا یہ قدم امن کے لیے حمایت اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی تائید ہے۔ اسپین، جو پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکا ہے، نے بھی فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے فلسطین کو...
    بھارت کی تمل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور ریسنگ کار کے دلدادہ اجیت کمار اٹلی میں ہونے والی GT4 یورپین سیریز کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت کمار اس خوفناک حادثے میں خوش قسمتی سے بال بال محفوظ رہے لیکن اس سے بھی حیران کن اداکار کا حادثے کے بعد پہلا ردعمل تھا۔ یہ حادثہ مسانو ورلڈ سرکٹ میں پیش آیا، جہاں اجیت کی ریسنگ کار ایک کھڑی ہوئی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اجیت کمار کار سے باہر آئے اور خود ریس کے مارشلز کے ساتھ کھڑے ہو کر ملبہ ہٹانے میں لگ گئے۔ GT4 یورپین سیریز کے آفیشل X (ٹوئٹر) اکاؤنٹ نے ویڈیو شیئر کی جس میں اجیت کو پُرسکون انداز میں پٹری سے ملبہ ہٹاتے دیکھا...
    ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے مشرق بعید (Far East) میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیاتھا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، ان مسافروں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ طیارے کا ملبہ مل چکا ہے، جو کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ روس کے مشرقی علاقے امور میں لاپتا ہوا تھا۔ اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی ”انگارا“ ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ”ٹِنڈا“ کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔ علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے ابتدائی...
    اسلام آباد میں برساتی ریلے میں کار سمیت بہنے والے باپ بیٹی کو دوسرے روز بھی تلاش نہیں کیا جاسکا، تلاش کا دائرہ اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے سے کاک پل تک پھیل گیا۔کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور  ان کی بیٹی گزشتہ صبح 8 بجے ریلے قریب ریلے میں بہنے کے بعد سے لاپتہ ہیں، اب تک تلاش کرنے والوں کو گاڑی کے بمپر اور سائیڈ مرر کے علاوہ کچھ نہیں مل سکا۔ چلاس: سیلاب کے باوجود مقامی افراد سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہےچلاس سیلاب نے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی آزمائش میں ڈال دیا ہے، آج بھی راولپنڈی اسلام آباد میں مزید بارش کی وجہ سے دریائے سواں کی سطح اور بہاؤ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے نے امریکہ کی جانب سے ادارے کی رکنیت چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کثیرالطرفہ نظام کے بنیادی اصولوں سے متضاد قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے سے ملک میں ادارے کے بہت سے شراکت داروں کو نقصان ہو گا جن میں عالمی ثقافتی ورثے میں شمولیت کے خواہش مند علاقوں کے لوگ، تخلیقی شہروں کا درجہ اور یونیورسٹیوں کی چیئر شامل ہیں۔ Tweet URL ڈائریکٹر جنرل نے اس فیصلے کو افسوسناک اور متوقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ...
    پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا، عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا جہاں انہیں عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم نے نیشنل پولیس اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے پولیس اصلاحات، تربیت اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم اعلانات کیے، فائرنگ رینج اور ہاسٹل کی تعمیرکے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا، ماسٹرز ڈگری کے اجرا کا بھی اعلان کیا، بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو لیپ ٹاپ دیے گئے۔ وزیراعظم نے پولیس فورس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تربیت کے بعد میدان عمل میں آپ نے عام آدمی کو انصاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا)نے ٹیلی کام کمپنیوں سمیت دیگر کو جدید ڈیوائسز کے استعمال کی ہدایت کردی ہے۔ کراچی میں بزرگ شہریوں کو بائیومیٹرک کی تصدیق کے حوالے سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے خاص طور پر جب اْن کے فنگر پرنٹس ناقابلِ شناخت ہو جاتے ہیں ،کراچی کے ہزاروں بزرگ شہریوں جنہیں تکنیکی رْکاوٹ کی وجہ سے روزمرہ کے معمولات میں بار بار پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔کراچی کے65 برس کے رہائشی عظمت اللہ قریشی کے لیے بینک سے پینشن وصول کرنا، نئی سِم حاصل کرنا، رقم منتقل کرنا یا وصول کرنا اب ایک مشکل مرحلہ بن چکا ہے۔ان کی بڑھتی عمر کے ساتھ جہاں ان کی صحت متاثر ہوئی ہے وہیں...
    نو مئی اور ایسے بہت سے واقعات جہاں سے بغاوت کی بو آرہی تھی، ان معاملات کو حل کرنے میں دو سال کا عرصہ لگا۔ ان بغاوتوں کے عنصر تمام اداروں میں نظر آئے یہاں تک کہ انسانی حقوق کی پاسداری کرتی عدالتوں سے بھی۔ ہندوستان اور پاکستان کی حالیہ جنگ جس میں پہلی بار پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، اگر یہ جنگ نہ ہوتی تو پاکستان کی ساخت کے معاملات پہلے جیسے ہی رہتے۔ ایران میں چوالیس سال سے ملاؤوں کی حکومت ہے اور اندرونی طور پر اس حکومت کو مزاحمت کا سامنا تھا۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔لیکن اس جنگ نے ایرانی حکومت کو مضبوط بنایا۔ یہ کہنا بھی درست ہوگا کہ نہ ہی اسرائیل یہ جنگ...
    اسلام آباد: ایف بی آر حکام کی ملی بھگت سے کسٹمز آکشن نظام کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس پر دو کسٹمز افسران کو معطل کرکے نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کے کسٹمز انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کسٹمز آکشن کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثئت دینے کے اسکینڈل پر ملوث لوگوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاوٴن شروع کردیا ہے اور اس دھندے میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور ممبر کسٹمز کی ہدایت پر کسٹمز آکشن سسٹم کے غلط...
    ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نہ صرف حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے مترادف ہے بلکہ بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش بھی ہے۔  دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ناقابل تردید ہیں، اور عالمی برادری بھی اب بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے اور اجیت دوول کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ...
    ارشادِ باری تعالیٰ ہے،اے ایمان والو!اللہ سے ڈرو، جیساکہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تم پر اسلام ہی کی حالت میں موت آنی چاہئے، سب مل کر اللہ کی رسی کو تھام لو، پھوٹ نہ پیدا کرو اور اپنے اللہ کے اس انعام کو یاد کرو کہ تم آپس میں دشمن تھے، پھر اللہ نے تمہارے دلوں کو جوڑ دیا اور تم اللہ کے کرم سے بھائی بھائی بن گئے، نیز تم دوزخ کے گڑھے کے کنارے پر تھے، تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس سے نکالا، اللہ تعالیٰ اسی طرح تم لوگوں کو احکام بتاتا رہتا ہے، تاکہ تم ہدایت پر قائم رہو(سورہ آلِ عمران102-103) اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں، لہٰذا اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پی ٹی وی کی جانب سے سرکاری رہائش گاہیں استعمال کرنے والے 94 ملازمین کو ہائوس الائونس بھی دیے جانے کا انکشاف ہوا جس سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، کمیٹی نے رقم کی ریکوری کا حکم دیتے ہوئے پیسے دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں پر معطل ہونے والے 5 ملازمین میں سے ایک ملازم کو سابق وفاقی سیکرٹری شاہیرہ نے بحال کردیا ہے کمیٹی نے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے قرآن انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل اور ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ادارے کے قیام کا مقصد عام خواتین کو قرآن سے جوڑنا ہے۔قرآن کی دعوت میںموجودہ دور کے مسائل اور پریشانیوں کا حل ہے۔انسٹیٹیوٹ کو معاشرے میں متعارف کرانا اور بہترین ماحول میں قرآن کے ذریعے تربیت کرنا ہمارا مشن ہے۔انھوں نے کہا کہ ماہر اساتذہ و تربیت یافتہ افراد کی زیر نگرانی قرآن انسٹیٹیوٹ معاشرے کے لیے صالح افراد کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔یہ ایسا علمی ادارہ ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی بھی تربیت دی جاتی ہے۔گرمیوں کی چھٹیوں کے خصوصی کورسز اور سمر کیمپ بھی تمام کیمپسز میں جاری...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے بنیادی طور پر اراکین کو صفائی کا موقع نہیں دیا، انھوں نے خود کو صفائی کا موقع دیا ہے جس ملک احمد خان کو میں جانتا ہوں وہ اس حد تک جانے والے نہیں ہیں، ریفرنس میں اگر تین چار حکومتی ارکان بھی آ جاتے کیونکہ ظاہر ہے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج رہی ہوتی، ادھر سے اسی طرح سے جوابی چیزیں آ رہی ہوتی ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے مناظر دیکھے بھی ہیں وزرا تک وہاں بیٹھی نعرے لگا رہی تھیں۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ نے کہ اگر...