حماس کے عسکری ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو آج جن خطرات کا سامنا ہے اور اسی طرح سابقہ ​​حملے اور محاصرے دراصل عظیم ایرانی ملت اور ایران کی مزاحمتی رہبریت سے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور اس کی دلیرانہ، براہ راست اور اعلانیہ حمایت کا انتقام لینے کی ایک مایوس کن کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے ایران کی خود مختاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کو پوری ملت اسلامیہ کے خلاف جارحیت سمجھتے ہیں۔ تسنیم نیوز کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ رات انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں امریکی صیہونی دشمن کو ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی شرارت اور سازش سے خبردار کیا گیا کہ ہم ایران، رہبر انقلاب، ایرانی عوام اور ایرانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ابو عبیدہ نے تاکید کی کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی برادر ایرانی قوم کے خلاف کسی بھی جارحیت کو ملت اسلامیہ کے خلاف جارحیت، ایک طاقتور اسلامی ملک کی خود مختاری کی مجرمانہ خلاف ورزی اور ناقابل قبول اور برے عمل سمجھتے ہیں، جس کا مقصد اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا ہے اور ایرانی زمین پر طاقت کے ذریعے کسی اقدام کو مسلط کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

القسام کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں ایرانی مسلح افواج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے عزم اور استقامت پر بھروسہ ہے، جس نے جون 2025 میں آپریشن وعدہ الصادق 3 کے دوران صہیونی دشمن کو بہت سے دردناک سبق سکھائے، خدا کی مدد سے، ایرانی مسلح افواج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اب بھی اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کرتے ہوئے حملہ آوروں پر بھاری ضربیں لگاتے ہوئے کسی بھی طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے قابل ہیں۔

حماس کے عسکری ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو آج جن خطرات کا سامنا ہے اور اسی طرح سابقہ ​​حملے اور محاصرے دراصل عظیم ایرانی ملت اور ایران کی مزاحمتی رہبریت سے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور اس کی دلیرانہ، براہ راست اور اعلانیہ حمایت کا انتقام لینے کی ایک مایوس کن کوشش ہے۔ ابو عبیدہ نے آخر میں کہا کہ خدا کے فضل اور ملت اسلامیہ کے آزاد لوگوں کی حمایت سے ہماری مزاحمت نے طوفان الاقصیٰ میں شاندار ثابت قدمی دکھائی، صیہونی دشمن کی کمر توڑ کر ان کا غرور چکنا چور کر دیا اور اس کے تمام اعلانیہ اہداف کو ناکام بنا دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور ایران ایران کی کے خلاف کسی بھی کہا کہ اور اس

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے