Jasarat News:
2026-07-24@01:07:57 GMT

ریلوے پولیس نے گزشتہ سال 658 لڑکے لڑکیوں کو پکڑا‘رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے پولیس نے سال 2025ء مجموعی طور پر 658 لڑکے لڑکیوں کو پکڑا، جن میں 413 لڑکے اور 245 لڑکیاں شامل ہیں، جو گھروں سے بھاگ کر مختلف ریلوے اسٹیشن آ گئے تھے۔میڈیا کے مطابق بھاگنے والے میں بچیاں جن کی عمر 15 سے 18 سال کی ہیں اور لڑکوں میں بھی 14سے لیکر 17 سال کی عمر کے لڑکے بھی شامل تھے۔زیادہ تر 12 سے 15 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں جو گھر میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر بھاگ کر یا تو اپنے عزیز و اقارب کی طرف جانے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر ریلوے اسٹیشن پر ہی گزارا کرتے ہیں۔پاکستان ریلوے پولیس نے لاہور سمیت کراچی حیدراباد سکھر ملتان فیصل اباد پشاور کوئٹہ سمیت دیگر ریلوے اسٹیشن سے ان بچے بچیوں کو پکڑ کر ان کے والدین اور دیگر عزیز و اقارب کے حوالے کیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران زیادہ تر بچوں نے گھروں سے بھاگنے کی وجہ بے روزگاری کھانے پینے کی کمی اور والدین کی ڈانٹ ڈپٹ یا زبردستی ان کو کام کاج پر لگانے سمیت سوشل میڈیا کی چکا چوند اور عشقِ پیار محبت سمیت اچھا لائف اسٹائل بنانے کے لیے گھر سے فرار ہونا قرار دیا۔یہ بچے جب اسکولوں میں دوسرے بچوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ مختلف انواع کی چیزیں لے کر اتے ہیں تو وہ گھر جا کر اپنے والدین سے شکایتیں کرتے ہیں کہ ہمیں وہ بھی چیزیں کھلائیں لیکن والدین معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے ان کو یہ چیزیں فراہم نہیں کر سکتے بلکہ الٹا ان کو مارتے پیٹتے ہیں۔بچوں کو اسکول مدرسوں میں بھی مار پیٹ کا سامنا رہتا اور گھر آکر بھی یہی حالات ہوتے تو بچے بچیاں پھر فرار ہونے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ریلوے پولیس کے سئینر آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ دوران تفتیش کچھ لڑکیوں نے بتایا کہ ان کی پسند کی شادی نہیں کی جارہی یا وہ فیس بک پر دوستی اور عشقِ کے چکر میں پڑ نے کے بعد گھروں سے قیمتی کپڑے اور رقم سمیت کچھ زیورات بھی ساتھ لے آئیں تھی، وہ سامان بھی واپس کیا۔ریلوے اسٹیشن پر قائم ہیلپ ڈیسک پر آئے روز گھروں سے بھاگ کر آنے والے بچوں کو پکڑ کر ان کے ورثہ کے حوالے کیا جاتا ہے اور یہ عمل مکمل چھان بین اور کوائف دیکھنے کے بعد مکمل کیا جاتا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریلوے اسٹیشن ریلوے پولیس گھروں سے

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری