پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہیں،  اسرائیل ،بھارت افغان سرزمین پاکستان کیخلاف  استعمال کرتے ہیں، پاکستان نے اس حوالے سے تمام عالمی فورمز پر ثبوت دیئے۔

سماء نیوز کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبرپختوا آئی جی پولیس سے پوچھیں کہ کون دہشتگردی کر رہا ہے، کیا دہشت گردی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کر رہی  ہیں؟ ، سہیل آفریدی کا افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے ثبوت مانگنا افسوسناک ہے، سہیل آفریدی بتائیں ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سکول حملے میں کون ملوث تھا،  بتائیں کیڈٹ کالج وزیرستان اور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملوں میں کون لوگ ملوث تھے، ٹانک حملےمیں 6 پولیس اہلکار شہید ہوئےتو ٹی ٹی پی نےاپنی ویب سائٹ پر ویڈیو لگائی، دہشت گردی کے اِن واقعات کے بعد سہیل آفریدی کو کون سے ثبوت چاہئیں،  کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے مطالبات کیے جاتے ہیں۔

اے ماں ! توُ مرے واسطے غمگین نہ ہونا۔۔۔

گورنر کے پی کے کا کہناتھا کہ سانحہ 9مئی میں سہیل آفریدی سمیت جو بھی ملوث ہیں اُنہیں سزا ہونی چاہیے،  عدالتیں سانحہ 9مئی کیسز کے فیصلوں میں سستی سے کام لے رہی ہیں، سانحہ 9مئی کےملزمان کو جلد سزائیں ہوتیں تو ایسےحالات نہ دیکھنا پڑتے، عدالتوں سے درخواست ہے سانحہ نومئی کےملزمان کو جلد سزائیں دی جائیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر بھی تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بتائے کہ 13 سال میں کون سا ایک اسپتال بنایا، مذاکرات سے پہلے پی ٹی آئی فیصلہ کرے اختیار کس کے پاس ہے، پی ٹی آئی میں لیڈر کون ہے ؟ مجھے معلوم نہیں ،  ایک طرف مذاکرات کی بات دوسری طرف انتشار کرنے کی ٹویٹ آتی ہے۔ 

ٹرمپ نے پیغام دیا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ نہیں کرے گا، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی سہیل آفریدی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن