City 42:
2026-07-24@03:28:53 GMT

عازمین حج کی ٹریننگ؛ وزارت حج نے کیمپس کو ہدایات جاری کردیں

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT

عازمین کو مناسکِ حج کیمپ کی تیاریوں کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ حج کی ہدايت

وزارت حج کی متعلقہ کیمپس میں تیاريوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت 

پنجاب فوڈاتھارٹی سمیت دیگر اداروں کو کیمپ میں شرکت کی درخواست کردی گئی .عازمینِ حج کی تربیت 13  اور 14 فروری کو اقبال آڈیٹوریم زرعی یونیورسٹی میں ہو گی .حج تربیت کا آغاز 28 جنوری سے ہوگا، اختتام 14 فروری 2026 کو ہوگا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی عازمین کو خوراک کی حفظانِ صحت  پر بریفنگ دے گی۔.

ریسکیو 1122 کے ماہرین بھی عازمین کو ہنگامی طبی امداد کی تربیت دیں گے۔ تربیتی سیشن میں خواتین کے مسائل اور سوالات کے جوابات کے لیے لیڈی ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گی۔

سستی ترین اشیاء؛ پنجاب حکومت نے شہریوں کو ایک اور خوشخبری سنادی

 عازمین کو مناسکِ حج کے ساتھ جدید موبائل ایپس  کے استعمال کی تربیت بھی دی جائے گی۔

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عازمین کو

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل