Juraat:
2026-07-24@01:07:02 GMT

کراچی سمیت صوبے کی اہم شخصیات کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

کراچی سمیت صوبے کی اہم شخصیات کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے اجلاس ،کمشنر کراچی کی پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ مسترد
مختلف افسران ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈالتے رہے، جس سے ریسکیو اور ریلیف کے عمل میں تاخیر ہوئی، مراد علی شاہ

سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت چھ گھنٹے طویل اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمشنر کراچی کی پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کر دیا گیا۔ اجلاس میں کراچی سمیت صوبے کی کئی اہم شخصیات کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا، جبکہ واقعے سے متعلق رپورٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی بھجوا دی گئی۔اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ نے تحقیقاتی رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں اہم اور ناگزیر تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ آتشزدگی کے واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے کارروائی انتہائی سست رہی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مختلف افسران ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈالتے رہے، جس سے ریسکیو اور ریلیف کے عمل میں تاخیر ہوئی۔وزیراعلی سندھ نے واضح کیا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، فائر بریگیڈ اور 1122 سمیت تمام متعلقہ اداروں کا ردعمل غیر تسلی بخش اور سست تھا۔انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ میں اصل ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے اسے دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، جس پر اجلاس میں موجود شرکا بھی مطمئن نہیں ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت فیصلے کیے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سانحے کے اسباب، انتظامی ناکامیوں اور ذمہ داریوں کا ازسرِنو اور غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ضیا لنجار، ناصر حسین شاہ اور مرتضی وہاب سمیت آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے سانحہ گل پلازہ کے مختلف پہلوئوں پر بریفنگ دی اور آئندہ کے لیے مثر اقدامات پر غور کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: تحقیقاتی رپورٹ مراد علی شاہ نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن