سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور جی ای ایم ایس پاتھ ویز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب کے دوران صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ ہمارا وژن نوجوانوں کو صرف ڈگریاں دینا نہیں بلکہ انہیں ایسا ہنر فراہم کرنا ہے جس کی دنیا بھر میں مانگ ہو۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے لاکھوں ہنرمند نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عالمی ادارے سٹی اینڈ گلڈز کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کر لیا ہے۔ وزیر جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس کے باعث سندھ کے نوجوانوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور جی ای ایم ایس پاتھ ویز کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو، سیکریٹری جامعات عباس بلوچ، ٹیکنیکل بورڈ کے چیئرمین مشرف علی راجپوت سمیت صوبے کے مختلف تعلیمی بورڈز کے چیئرمین اور جی ای ایم ایس پاتھ ویز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ ہمارا وژن نوجوانوں کو صرف ڈگریاں دینا نہیں بلکہ انہیں ایسا ہنر فراہم کرنا ہے جس کی دنیا بھر میں مانگ ہو۔انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت فنی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو یورپ، افریقہ، مشرقِ وسطی اور سعودی عرب میں روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔ وزیر جامعات نے مزید کہا کہ جی ای ایم ایس پاتھ ویز کامیاب طلبہ کو متعلقہ ممالک کی لیبر مارکیٹ میں جگہ دلوانے کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب سندھ کے ٹیکنیکل طلبہ کو آئی ٹی، مصنوعی ذہانت (AI)، ہیلتھ کیئر اور انجینئرنگ کے شعبوں میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اسناد فراہم کی جائیں گی۔صوبائی وزیر کے مطابق اس اقدام سے سندھ کی افرادی قوت کا معیار بلند ہوگا اور ملک کے لیے کثیر زرِ مبادلہ کمانے کی راہ ہموار ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسماعیل راہو وزیر جامعات نوجوانوں کو کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن