کراچی ( سٹاف  رپورٹر + این این آئی) سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت چھ گھنٹے طویل اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمشنر کراچی کی پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کر دیا گیا۔ اجلاس میں کراچی سمیت صوبے کی کئی اہم شخصیات کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ جبکہ واقعے سے متعلق رپورٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی بھجوا دی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ نے تحقیقاتی رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کی روشنی میں اہم اور ناگزیر تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ مختلف افسران ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈالتے رہے، جس سے ریسکیو اور ریلیف کے عمل میں تاخیر ہوئی۔ وزیراعلی سندھ نے واضح کیا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، فائر بریگیڈ اور 1122 سمیت تمام متعلقہ اداروں کا ردعمل غیر تسلی بخش اور سست تھا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ضیاء لنجار، ناصر حسین شاہ اور مرتضی وہاب سمیت آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے سانحہ گل پلازہ کے مختلف پہلوئوں پر بریفنگ دی اور آئندہ کے لیے موثر اقدامات پر غور کیا۔ بعد ازاں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، کسی نے آگ نہیں لگائی، آگ گیارہ سالہ بچے سے لگی۔ یہ بات وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی پولیس چیف آزاد خان اور کمشنر کراچی حسن نقوی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی کے پاس کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے بعد محکمہ سول ڈیفنس نے 2023ء متعدد فائر آڈٹ کیے اس کے بعد کوئی اقدام نہیں کیے گئے۔ اس عمل کا ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو نہیں بتایا جس پر ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔ اس میں اگر کوئی اور بھی ملوث ہوا تو اس کو بھی سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی۔ چیف انجیئر بلکس اور چیف ہائڈرنٹس کو ہٹا کر محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سینئر ڈائریکٹر کی ایم سی کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلی کی ہدایات پر تمام ریسکیو کے اداروں کو ایک چھت تلے لے آئیں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ گل پلازہ میں فائر فائٹنگ سسٹم موجود نہیں تھا۔ گل پلازہ منظورہ شدہ بلڈنگ کے خلاف پائی گئی، یونین کی کوئی غفلت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، گل پلازہ کی لیز والے مرحلے میں سنگین بے ضابطگیاں نظر آئیں، اینٹی کرپشن کو کہا ہے اس پر قانون کے مطابق ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سانحہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں گی جس کے لیے حاضر سروس ہائی کورٹ کے جج کو جوڈیشل کمیشن کا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس کے لیے سندھ حکومت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھے گی۔ ادھر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو عدالتی کمیشن بنانے درخواست کی ہے، جس کے لیے باقاعدہ خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کو خط کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی شفاف اورغیرجانبدار جوڈیشل انکوائری کمیشن کے قیام کی سفارش کی ہے۔ دوسری جانب سانحہ گل پلازا میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے مزید 12 افراد کی باقیات کی شناخت کر لی گئی۔ سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق شناخت اینٹی مارٹم ڈیٹا اور گل پلازا میں پروف آف پریزنس سے کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ ہائی کورٹ نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق