سرمائی اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والا کھلاڑی لائیو انٹرویو میں گرل فرینڈ سے بے وفائی کا اعتراف کرکے رونے لگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اولمپک گیمز میں ناروے کے اتھلیٹ 28 سالہ اسٹرولا ہولم لیگرائڈ مردوں کی 20 کلومیٹر انفرادی ریس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

تمغہ جیتنے کے بعد ناروے کے نشریاتی ادارے کو لائیو ٹی وی انٹرویو میں ایتھلیٹ نے گرل فرینڈ سے بے وفائی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ چھ ماہ پہلے ملنے والی اپنی گرل فرینڈ سے تین ماہ قبل بے وفائی کی تھی۔ جس پر نادم ہوں۔

        View this post on Instagram                      

کھلاڑی نے کہا کہ میری زندگی میں وہ ایک سونے کا تمغہ تھی۔ میں صرف اسی کے بارے میں سوچتا ہوں۔ کاش آج یہ خوشی میں اس کے ساتھ بانٹ سکتا۔

اس موقع پر کھلاڑی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ان کئی دوست انھیں معاف کردیں گی۔

دوسری جانب ناروے کے اخبار کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر دیئے گئے تحریری جواب میں کھلاڑی کی گرل فرینڈ نے معافی دینے سے انکار کردیا۔

گرل فرینڈ نے کہا کہ پورے دنیا کے سامنے محبت کے اظہار کے باوجود معاف کرنا بہت مشکل ہے۔ میں نے خود کو اس صورتحال میں ڈالنے کا انتخاب نہیں کیا۔ یہ تکلیف دہ ہے۔ ہماری بات ہوئی ہے اور وہ میرے مؤقف سے آگاہ ہیں۔

ابتدائی طور پر کھلاڑی ہولم لیگرائڈ نے اس جواب پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا مگر بعد ناروے کے اخبار کو ایک اپنا تحریری بیان بھی دیا۔

جس میں انھوں نے کہا کہ مجھے شدید افسوس ہے، میں نے ناروے کے بایاتھلون کے لیے خوشی کے دن پر اپنی ذاتی کہانی چھیڑ دی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں آج بھی خود کو سنبھلا ہوا محسوس نہیں کر رہا ہوں اور نہ ہی صاف سوچ پا رہا ہوں۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ناروے کے انھوں نے کہا کہ

پڑھیں:

کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا

فائل فوٹو

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔

کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے

کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔

پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔

جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں