اے ایس پیز کو ایک ماہ کی تربیت کیلئے بیجنگ، چین بھیجا جائے گا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اکیڈمی کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا، اس حوالے سے وزیرداخلہ محسن نقوی نےکمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس کو ضروری ہدایات دیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانفرنس ہال، ڈائننگ ہال اور دیگر رومز کا جائزہ لیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کا زیر تربیت اے ایس پیز سے خطاب کیا۔
15 جنوری کو انٹر نیٹ سروسز مکمل طور پر فعال رہیں گی : پی ٹی اے
وفاقی وزیر داخلہ محسن کا کہنا تھا کہ زیر تربیت اے ایس پیز کو پاسنگ آؤٹ پر پلاٹ دئیے جائیں گے، موجودہ پولیس بیچ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا۔
زیر تربیت اے ایس پیز کو ایک ماہ کی تربیت کیلئے بیجنگ، چین بھیجا جائے گا، اے ایس پیز کی ٹریننگ میں مزید جدید تقاضوں کے مطابق تربیتی ماڈیولز شامل کریں گے۔
افسران کی پیشہ وارانہ قابلیت اور عملی مہارت بڑھانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے، پولیس افسران کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
چکن کھانے کے شوقین افراد کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ ہر افسر کی تنخواہ بہتر ہو، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے افسران کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، افسران کی پروموشن کے مسائل حل کیے جائیں گے،کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی نیشنل پولیس اکیڈمی داخلہ محسن نقوی نے اے ایس پیز
پڑھیں:
جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت، چیف آف جنرل اسٹاف کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے اس اہم قومی ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اب انہیں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترقی تقرری جنرل عامر رضا شہباز شریف میڈیا ونگ نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ ہلال امتیاز وزیر اعظم