کراچی، پولیس کے دو الگ مقابلے، خطرناک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے دو الگ الگ مبینہ مقابلوں میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔
پہلا واقعہ بلال کالونی تھانے کی حدود میں نیو کراچی سیکٹر بی فائیو عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق مقابلے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ہلاک ملزم کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت جہانزیب عرف ماما کے نام سے ہوئی۔
مزید پڑھیںکراچی میں مختلف پولیس مقابلے، زخمی سمیت 7 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد
کراچی، پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، دو زخمی حالت میں گرفتار، راہگیر بھی زخمی
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ہلاک ملزم سے نائن ایم ایم پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جہانزیب عرف ماما نے 4 جنوری کو نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل میں مزاحمت کے دوران 18 سالہ سعد جاوید کو قتل کیا تھا۔ مزید یہ کہ ہلاک ڈاکو کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 14 مقدمات درج تھے۔
دوسری جانب اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی پولیس پارٹی کا موچکو ٹینٹ کالونی میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او ایس آئی یو کے مطابق زخمی ملزم کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ انسپکٹر کاشف برکاتی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار کے مطابق
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔