data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرحافظ نصراللہ چنا کہا ہے کہ حکومتی ناہلی وکرپشن کی وجہ سے کراچی تاکشمور پورا سندھ کھنڈربنا ہوا ہے۔18سال سے پیپلزپارٹی صوبہ سندھ پراقتدارا میں مگرعوام زندگی کی بنیادی سہولیات صاف پانی تعلیم صحت سے محروم اورامن کو ترس گئے ہیں۔پانی امن اوراپنا حق مانگنے پر80سالہ بزرگ سمیت سیاسی کارکنوں پردہشت گردی کے مقدمات مرادعلی شاہ حکومت کی بدترین فسطائیت ہے ۔عوامی اورجمہوریت کی دعویدارپیپلزپارٹی نے دورآمریت کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔گرفتار کارکنان کی رہائی حق وسچ کی فتح ہے ،جماعت اسلامی کو اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا دھمکایا اوردبایا نہیں جاسکتا ہے۔کراچی کی روشنیوں کی بحالی اورعوام کے حقوق کے لیے پرامن وآئینی جدوجہد جاری رہے گی۔یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہرجینے دو کراچی کو ، پانی دو کراچی کو مانگنے کے جرم میں قید کاٹنے والے کورنگی کے کارکنان کی رہائی پراستقبال کے موقع پرکیا۔کارکنان کا بھرپوراستقبال اورپھولوں کے ہارپہنائے گئے۔امیرضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ودیگر ذمے داران بھی ساتھ موجود تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ کفرکی حکومت چل سکتی ہے مگر ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔سندھ حکومت نے دین دشمنی اورکرپشن میں رکارڈ توڑدیئے ہیں عوام کو چوروں لٹیروں اورڈاکوئوں کے رحم وکرم پرچھوردیا ہے ۔کچے کے ڈاکوئوں کا پکے کے سرپرستوں کے ساتھ ملکر عوام کو یرغمال بنانا،سندھ اسمبلی میں شراب پرپابندی کی قراردادکی مخالفت اورپولیس موبائل میں منشیات کی اسمگلنگ اس کی واضح مثال ہے۔مراد علی شاہ حکومت ہوش کے ناخن لے، عوامی مسائل حل کرے اور پرامن سیاسی جدوجہد کو طاقت سے دبانے کے لیے آمرانہ طرزعمل کی روش ترک کرے۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپنی ذمے دارای پوری کرے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن