مقامی کمیونٹی کی درخواست پر 215 خصوصی خیموں، 650 گرم کمبلوں سمیت فوڈ پیکس بھی مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ اشیائے خوردونوش کی کمی کو پورا کرنے کے لئے چپورسن میں 900 عدد ڈیڑھ لیٹر کی پانی کی بوتلوں سمیت 150 دودھ کے کاٹن اور شیر خوار بچوں کے لئے دودھ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں ہنزہ چپورسن میں زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی جاری ہے۔ صوبائی محکمہ اطلاعات کے مطابق چپورسن میں زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات میں مزید تیزی، مقامی کمیونٹی کو شدید سردی کے موسم میں امداد فراہم کرنے کے لیے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر حکومتی اداروں، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذیلی ادارے AKAH نے چپورسن میں امدادی اشیاء تقسیم کیں اور متاثرین کی عملی امداد کے لئے مزید اقدامات کئے، مقامی کمیونٹی کی درخواست پر 215 خصوصی خیموں، 650 گرم کمبلوں سمیت فوڈ پیکس بھی مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ اشیائے خوردونوش کی کمی کو پورا کرنے کے لئے چپورسن میں 900 عدد ڈیڑھ لیٹر کی پانی کی بوتلوں سمیت 150 دودھ کے کاٹن اور شیر خوار بچوں کے لئے دودھ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق زلزلے کے چوتھے روز بھی امدادی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کرنے اور متاثرین کی بلاتعطل مدد کرنے کے لیے فوری احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری کے احکامات کی روشنی میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) اور محکمہ مواصلات و تعمیرات گلگت بلتستان نے علاقے میں سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں اور روڈ کو فوری طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں ہنگامی حالات کے پیش نظر آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ (اے کے اے ایچ) نے بھی ہیلی کاپٹر سورٹی بھیج کر نقصان کا جائزہ لیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کرنے کے کے لئے کے لیے

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری